• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حیدرآباد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ 24.6 فیصد ہے، این سی او سی

شائع December 18, 2020
ملک کے تمام شہروں کے مقابلے میں کورونا مثبت آنے کی شرح میں دوسرے نمبر پر کراچی اور تیسرے پر راولپنڈی کو ریکارڈ کیا گیا۔ - فائل فوٹو:ٹوئٹر
ملک کے تمام شہروں کے مقابلے میں کورونا مثبت آنے کی شرح میں دوسرے نمبر پر کراچی اور تیسرے پر راولپنڈی کو ریکارڈ کیا گیا۔ - فائل فوٹو:ٹوئٹر

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 7.59 فیصد ہوگئی جہاں سب سے زیادہ مثبت کیسز سندھ کے شہر حیدر آباد سے سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول (این سی او سی) کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک کے تمام شہروں کے مقابلے میں سندھ کے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ 24.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر بھی سندھ کا ہی شہر کراچی ہے جہاں 17.71 فیصد مثبت کیسز ریکارڈ کیے گئے اور راولپنڈی 17.21 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا کیسز ساڑھے 4 لاکھ سے متجاوز، نصف تعداد سندھ سے تعلق رکھتی ہے

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں اس وقت 2 ہزار 447 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایسے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

صوبوں کے لحاظ سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح یہ ہیں۔

بلوچستان - 7.59 فیصد

خیبرپختونخوا - 8.66 فیصد

پنجاب - 5.40 فیصد

سندھ - 10.69 فیصد

اسلام آباد - 5.45 فیصد

گلگت بلتستان - 1.63 فیصد

آزاد جموں و کشمیر - 9.30 فیصد

صوبوں کے بڑے شہروں کے حساب سے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح یہ ہیں۔

پنجاب:

لاہور - 8.08 فیصد

راولپنڈی - 17.21 فیصد

فیصل آباد - 3.79 فیصد

ملتان - 3.40 فیصد

سندھ:

کراچی - 17.71 فیصد

حیدرآباد - 24.59 فیصد

خیبر پختونخوا

پشاور - 9.28 فیصد

سوات - 6.96 فیصد

ایبٹ آباد - 14.49 فیصد

بلوچستان:

کوئٹہ - 5.65 فیصد

آزاد جموں و کشمیر

میرپور - 8.08 فیصد

مظفرآباد ۔13.57 فیصد

گلگت-بلتستان:

گلگت - 2.25 فیصد

این سی او سی اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں ہلاکتوں کی شرح 2.03 فیصد ہے جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 2.22 فیصد ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں میں سب سے زیادہ تعداد مردوں کی، 70 فیصد ہے جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 77.5 فیصد مریض تھے، 73 فیصد کسی پرانی بیماری کا شکار رہے تھے، 91 فیصد ہسپتال میں داخل رہے تھے اور 58 فیصد ہسپتال کے وینٹیلیٹر پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب و بحرین میں کورونا ویکسین کا استعمال شروع

خیال رہے کہ دنیا بھر میں جہاں اب کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کے استعمال کا آغاز ہوگیا ہے وہیں دوسری لہر بھی تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں بھی اس کے وار جاری ہیں۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 51 ہزار 494 ہے جس میں سے 3 لاکھ 33 ہزار 852 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 9 ہزار 164 تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 ہزار 261 مریض اس وائرس کے باعث ہونے والی بیماری کووِڈ 19 سے شفایاب ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 478 رہ گئے۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 972 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 84 مریض دم توڑ گئے۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی تھی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024