• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل کا 2 سال سے غیرفعال اکاؤنٹس کا ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

شائع December 17, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر آپ نے کچھ عرصے سے اپنے جی میل یا گوگل اکاؤنٹ کو استعمال نہیں کیا تو بہتر ہے کہ اب ایسا کرلیں۔

گوگل کی جانب سے اکاؤنٹس کے حوالے سے پالیسیوں میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جو جی میل، ڈاکس، گوگل فوٹوز کے حوالے سے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان مقبول سروسز میں ایسے صارفین کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا جائے گا جن کے اکاؤنٹس 2 سال سے غیرفعال ہوں گے۔

اس کا اطلاق یکم جون 2021 سے ہورہا ہے اور بیشتر سروسز کی اسٹوریج اس پالیسی کا حصہ ہوں گی۔

پالیسی کے تحت یکم جون 2021 تک گوگل ڈرائیو، ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز، جام بورڈ، جی میل، فوٹوز، ڈرائنگز، فورمز اور سائٹس پر اکاؤنٹس غیرفعال رہنے پر ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق جو صارفین اپنے ڈیٹا کو بچانا چاہتے ہیں، انہیں ان سروسز سے منسلک اکاؤنٹس کو گوگل ایپ یا براؤزر کے ذریعے استعمال کرنا ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ اس تبدیلی کا اطلاق گوگل ون صارفین پر نہیں ہوگا جو ماہانہ فیس ادا کرتے ہیں۔

اسی طرح اس پالیسی کا اطلاق گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ فار ایجوکیشن کے لیے بھی نہیں ہوگا۔

اس پالیسی کے اطلاق کے ساتھ گوگل کی جانب سے گوگل فوٹوز کی مفت اسٹوریج بھی یکم جون 2021 سے ختم کردی جائے گی۔

اس کا اعلان نومبر 2020 میں کیا گیا تھا۔

اب تک گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہونے والا ڈیٹا کا اسٹوریج مفت ہے مگر اگلے سال سے صارفین کو زیادہ ڈیٹا کے لیے گوگل ون کو سبسکرائب کرنا پڑے گا۔

ابھی گوگل اکاؤنٹ کے ساتھ 15 جی بی آن لائن اسٹوریج جی میل، ڈرائیو وغیرہ کے لیے فراہم کی جاتی ہے، جس میں ای میلز اور فائلز اسٹور ہوتی ہیں۔

مگر یکم جون 2021 سے ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز کے ساتھ ساتھ گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھی اسی اسٹوریج کا حصہ بن جائیں گی۔

اور یہ صارفین کے لیے واقعی بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ ابھی گوگل فوٹوز میں لامحدود تصاویر اور ویڈیوز کو مفت اسٹور کیا جاسکتا ہے (تصاویر 16 میگا پکسل اور ویڈیوز ایچ ڈی ہونی چاہیے)۔

گوگل کے مطابق اس کے 8 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج کو بھرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، مگر 20 فیصد ایسے ہیں جو بہت کم وقت میں اسے بھر سکتے ہیں۔

اچھی خبر یہ ہے کہ یکم جون 2021 سے پہلے گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز 15 جی بی اسٹوریج میں شمار نہیں ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024