• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پاک بحریہ میں جدید بحری جہاز 'پی این ایس تبوک' کی شمولیت

شائع December 17, 2020
جدید کارویٹ 'پی این ایس تبوک' کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
جدید کارویٹ 'پی این ایس تبوک' کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی — فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ

جدید بحری جہاز 'پی این ایس تبوک' کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔

پاک بحریہ کے لیے تعمیر کردہ جدید کارویٹ 'پی این ایس تبوک' کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

— فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ
— فوٹو: بشکریہ پاک بحریہ

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پی این ایس تبوک کی بحری بیڑے میں شمولیت کو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بحری بیڑے میں جدید کارویٹ کی شمولیت سے خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی۔

نیول چیف نے خطے کی تیزی سے بدلتی جیواسٹریٹجک صورتحال اور بڑھتے ہوئے میری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں ایک مضبوط بحری فوج کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے بیڑے میں جدید جہاز 'پی این ایس یرموک' کی شمولیت

مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و بربریت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حق خود ارادیت کے لیے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی مثالی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے دو یرموک کلاس کارویٹس کے حصول کے لیے 2017 میں معاہدہ کیا تھا۔

اس سلسلے کا پہلا جہاز 'پی این ایس یرموک' رواں برس جولائی میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا گیا، جبکہ دوسرا جہاز پی این ایس تبوک آج پاک بحریہ میں باقاعدہ شامل کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024