• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ریونیو کا قلمدان بھی تفویض

شائع December 14, 2020
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ خزانہ و ریونیو کے وفاقی وزیر ہوں گے — فائل فوٹو / ڈان نیوز
ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ خزانہ و ریونیو کے وفاقی وزیر ہوں گے — فائل فوٹو / ڈان نیوز

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ریونیو کا قلمدان بھی تفویض کر دیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے رول (4) 3 کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ریونیو کا قلمدان بھی تفویض کیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ خزانہ و ریونیو کے وفاقی وزیر ہوں گے۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کچھ وزرا کے قلمدانوں میں ردو بدل کیا تھا اور وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے والے ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا

عبدالحفیظ شیخ اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کے عہدے پر فائز تھے۔

عبدالحفیظ شیخ منتخب رکن اسمبلی نہیں ہیں اور وزیر اعظم نے آئین کی دفعہ 91 کی شق 9 کے تحت انہیں وزیر کا منصب تفویض کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024