• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایئرسیال کا میت ساتھ لانے والے فرد کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

شائع December 14, 2020
نجی ایئرلائن کو سیالکوٹ کی تاجر برادری نے شروع کیا ہے—تصویر: ایئرسیال ویب سائٹ
نجی ایئرلائن کو سیالکوٹ کی تاجر برادری نے شروع کیا ہے—تصویر: ایئرسیال ویب سائٹ

راولپنڈی: حال ہی میں اپنا آپریشن شروع کرنے والے نجی ایئرلائن ایئرسیال نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کسی پیارے کی میت کے ساتھ آنے والے مسافر کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین ایئرسیال فضل جیلانی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنے تمام روٹس پر خاندان کے ایک فرد کے ساتھ میتوں کی نقل و حرکت مفت فراہم کرے گی۔

یہ پہلی ایئرلائن ہوگی جو میت کے ساتھ گھر کے رکن کو مفت ٹکٹ فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کا افتتاح کردیا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 دسمبر کو سیالکوٹ کی تاجر برادری کی جانب سے شروع کی جانے والی ایئرلائن ایئرسیال کا افتتاح کیا تھا۔

ملک کی یہ تیسری نجی ایئرلائن 25 دسمبر سے اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی جبکہ اس کے فلائٹ شیڈول کا اعلان پہلی ہی کیا جاچکا ہے۔

نئی متعارف کروائی گئی یہ ایئرلائن کراچی، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ اور لاہور کے روٹس پر چلے گی۔

فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ایئرسیال پہلی پاکستانی نجی ایئرلائن ہے جو عوام کو اس سروس کے ذریعے سہولت فراہم کرے گی کیونکہ یہ ایئرلائن ’پاکستان کے لوگوں کی طرف سے لوگوں کے لیے‘ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری ہر شعبہ ہائی زندگی میں لوگوں کی خدمت کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ لائسنس یافتہ ایئر لائن 'ایئر سیال' سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنے پہلے قدم سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ کی نئی ایئر لائن 'ایئرسیال' کے تین طیارے فضائی بیڑے میں شامل

اس سلسلے میں 29 نومبر کو 'ایئر سیال' کے تین ایئربس اے 320-200 ایس کے طیارے ایریزونا کے شہر فینکس سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچے تھے جس کے بعد انہیں سیالکوٹ لے جایا گیا تھا۔

اس حوالے سے فضل جیلانی نے بتایا تھا کہ اگرچہ 180 مسافروں کی گنجائش کے حامل ایئربس اے 320-200 ایس 16 سال پرانے ہیں لیکن ان کی حالت کافی اچھی ہے اور انہیں نئی نشستوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نجی ملکیت والی ایئر لائن کو 2017 میں ایوی ایشن ڈویژن کے ذریعے اپنے آپریشن چلانے کی اجازت مل گئی تھی، یہ ایئرلائن غیر ملکی مقامات کے لیے پروازیں شروع کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024