• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں 1990 سے 2020 تک 138 صحافی قتل کیے گئے، رپورٹ

شائع December 12, 2020
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 1990 سے 2020 تک 138 صحافی قتل کیے گئے— فائل فوٹو: اے ایف پی
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 1990 سے 2020 تک 138 صحافی قتل کیے گئے— فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: سال 2020 قریب آتے ہی انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جی) نے 'عالمی صحافت پر وائٹ پیپر' میں پاکستان اور ہندوستان سمیت 5 ممالک کو 'دنیا میں عملی صحافت کے لیے خطرناک ترین ممالک' کے طور پر درج کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وائٹ پیپر میں 1990-2020 کے درمیان قتل کیے گئے صحافیوں کے فہرست کی 13 ویں برسی منائی گئی جہاں اس دوران 2ہزار 658 صحافی اپنی زندگیوں سے محروم ہو گئے، عملی صحافت کے لیے سب سے خطرناک ممالک میں عراق سرفہرست ہے، کیوں کہ وہاں 340 صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس کے بعد میکسیکو میں 178 صحافی، فلپائن میں 178 صحافی، پاکستان میں 138 صحافی اور ہندوستان میں 116 صحافی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ایک سال میں 7 صحافی قتل کردیے گئے، رپورٹ

اس سال انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے 15 ممالک میں ٹارگٹ حملوں، بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں اب تک 42 صحافیوں اور میڈیا کے عملے کی ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔

2020 میں ملک کی درجہ بندی میں میکسیکو پانچ سالوں میں چوتھی مرتبہ 13 ہلاکتوں کے ساتھ سرفہرست ہے، اس کے بعد پاکستان 5، ہندوستان، افغانستان، عراق اور نائیجیریا 3،3 ، فلپائن، صومالیہ اور شام میں 2،2 جبکہ 6 ممالک کیمرون، ہونڈورس، پیراگوئے، روس، سوئیڈن اور یمن میں ایک ایک صحافی ہلاک ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں 2019 میں 49 صحافیوں کو قتل کیا گیا، آر ایس ایف

برصغیر پاک و ہند میں پاکستان میں 138 اور ہندوستان میں 116 صحافیوں کے قتل 1990 کے بعد سے اس فہرست میں تقریباً ہر سال ہوئے ہیں جو ایشیا پیسیفک کے خطے میں صحافیوں کی کل اموات کا 40 فیصد رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024