• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط ریلیز، راحت فتح علی کا 'دل تڑپے' چھاگیا

شائع December 11, 2020
دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے ہیں اور ان تینوں کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے—فوٹو: ٹوئٹر
دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے ہیں اور ان تینوں کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے—فوٹو: ٹوئٹر

کوک اسٹوڈیو 2020 کی پہلی قسط کی کامیابی کے بعد اب اس کی دوسری قسط بھی جاری کردی گئی جس میں معروف قوال استاد راحت فتح علی خان اور زارا مدنی کا ترانا 'دل تڑپے' بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

رواں برس کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط کو گزشتہ ہفتے 3 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی، کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کا آغاز خواتین کے ترانے 'نہ ٹٹیا وے' سے کیا گیا تھا جس میں میشا شفیع کی گلوکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گئے تھے جن میں مہدی ملوف کا 'دل کھڑکی' اور فریحہ پرویز اور علی نور کا 'جاگ رہی' پیش کیا گیا تھا۔

آج جاری ہونے والی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں بھی 3 گانے ریلیز کیے گئے ہیں اور ان تینوں کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو 2020: خواتین کا ترانہ 'نہ ٹُٹیا وے' سب کو بھاگیا

دوسری قسط میں استاد راحت فتح علی اور زارا مدنی کا 'دل تڑپے' جاری کیا گیا، جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے اس میں ترانے کو ایک نیا ٹوئسٹ دیا گیا ہے۔

اس گانے کے بول راحت فتح علی خان نے لکھے ہیں جب کہ موسیقی راحت اور زارا مدنی دونوں نے خود ترتیب دی ہے۔

'دل تڑپے' میں استاد راحت فتح علی خان ایک بار پھر اپنی گلوکاری سے دل جیت لیے ہیں اور گانے کے آخری ایک منٹ میں ان کے مخصوص کلاسیکی انداز کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

کوک اسٹوڈیو 2020 کے اس گانے کو صرف 2 گھنٹے میں 36 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

دوسری قسط میں گلوکارہ وجیہہ نقوی کا 'یقین' پیش کیا گیا جس کے بول گلوکارہ نے خود لکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کی 4 سال بعد کوک اسٹوڈیو میں واپسی

1960 کی دہائی کے راک میوزک کے ماڈرن انداز پر مبنی اس گانے میں دراصل وجیہہ نقوی نے خود پر یقین کے سفر کو بیان ہے۔

'یقین' گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور اسے اب تک 19 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کی دوسری قسط میں گلوکارہ میشا شفیع اور علی پرویز مہدی کا 'گل سن' پیش کیا گیا۔

گانے کے بول علی پرویز مہدی اور احسن پرویز مہدی نے لکھے ہیں جبکہ میشا شفیع کے گائے گئے بول عاصم رضا اور منظور جھلا نے دوہرا لکھا ہے۔

پہلی قسط میں 'نہ ٹٹیا وے میں' میشا شفیع کی گلوکاری کو پسند کیے جانے کے بعد 'گل سن' کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور 2 گھنٹے میں اسے 27 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط کو کافی زیادہ سراہا جارہا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مجموعی طور پر 7 ٹرینڈز چل رہے تھے۔

مزید پڑھیں: اس سال کوک اسٹوڈیو کا 13 واں نہیں بلکہ اسپیشل سیزن ریلیز ہوگا، روحیل حیات

جن میں cokestudio2020# چوتھے اور #galsunn پانچویں نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے جبکہ راحت فتح علی خان، زارا مدنی، وجیہہ نقوی، میشا شفیع سمیت دیگر ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں۔

محمد کاشف ادریسی نامی صارف نے کہا کہ 'دل تڑپے' راحت فتح علی خان کا ایک اور ماسٹر پیس ہے۔

وقاص سعید نامی صارف نے کوک اسٹوڈیو کی دونوں اقساط میں میشا شفیع کو سراہا۔

مرویٰ خان نے دوسری قسط میں علی پرویز مہدی کی گلوکاری اور ترک ڈرمر وولکن اوکتم کی تعریف کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024