• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

علیحدگی کی خبروں کے بعد فیروز خان و اہلیہ کی مبہم سوشل میڈیا پوسٹس

شائع December 11, 2020
فیروز خان و علیزے سلطان نے 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
فیروز خان و علیزے سلطان نے 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی بعض خبروں میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ دونوں میں علیحدگی نہیں بلکہ طلاق ہوچکی ہے۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کے درمیان علیحدگی و طلاق کی خبروں پر متعدد سوشل میڈیا پیجز نے فیروز خان کو مینشن بھی کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایسی خبروں پر فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دیا تھا۔

تاہم اب فیروز خان اور علیزے سلطان نے انسٹاگرام پر مبہم پوسٹس شیئر کیں، جن سے واضح نہیں ہو رہا کہ ان کے درمیان علیحدگی ہوئی یا نہیں؟

فیروز خان اور علیزے سلطان نے ایک دوسرے کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بیٹے کے ساتھ تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی علیحدگی و طلاق کی خبروں پر کوئی وضاحت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

ابتدائی طور پر تین دن قبل فیروز خان نے پہلے انسٹاگرام پر بیٹے محمد سلطان خان کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس میں وہ بیٹے سے محبت کرتے دکھائی دیے اور دونوں کے چہرے ایک دوسرے کے چہروں میں چھپے ہوئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فیروز خان نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے کے ساتھ اپنے اور بیٹے کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

فیروز خان کی جانب سے اہلیہ کے بغیر تصویر شیئر کرنے کے بعد ان کی علیحدگی و طلاق کی افواہوں میں تیزی آگئی اور لوگوں نے ان سے کمنٹس میں اس حوالے سے سوالات بھی کیے مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیروز خان کے بعد ان کی اہلیہ علیزے سلطان خان نے بھی انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مبہم پوسٹ لکھی۔

مزید پڑھیں: اداکار فیروز خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے

انہوں نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے خدا سے ایک ایسا شخص مانگا تھا جو ان کی حفاظت کر سکے اور خدا نے انہیں بیٹا عطا کیا۔

علیزے سلطان نے بھی فیروز خان کے بغیر ہی بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کے نام کے ہیش ٹیگ سمیت بیٹے کی والدہ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علیزے سلطان سے بھی لوگوں نے کمنٹس میں علیحدگی و طلاق پر سوالات کیے مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

دونوں کی جانب سے تین دن کے وقفے سے صرف بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے اور مبہم پوسٹس پر لوگ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار فیروز خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

تاہم سوشل میڈیا پر بعض لوگوں کا دعویٰ تھا کہ علیزے سلطان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپنے نام کے ساتھ فیروز خان کا نام حال ہی میں شامل کیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی یا طلاق نہیں ہوئی؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اس حوالے سے تصدیق کے طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا جب کہ دونوں نے بھی افواہوں کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

فیروز خان نے مارچ 2018 میں علیزے سلطان سے شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

فیروز خان نے شادی کے دو سال بعد رواں برس مارچ میں شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور اب ان کی طلاق کی خبریں وائرل ہوئی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024