• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کووڈ 19 کو ہتھیار بنا کر بینک لوٹنے کی ناکام کوشش کرنے والا شخص گرفتار

شائع December 10, 2020
—  شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کورونا وائرس چھوت کا مرض ہے یعنی ایک سے دوسرے میں منتقل ہوسکتا ہے، مگر کسی نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کو کسی بینک کو لوٹنے کے لیے ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مگر امریکا میں ایسا ہی حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص کو اس الزام کے ساتھ گرفتار کیا گیا کہ اس نے ایک بینک کو لوٹنے کی کوشش کی اور کووڈ 19 کی تشخیص کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

ریاست جارجیا کے علاقے ریورڈیل میں 51 سالہ وکٹر کرولی 28 نومبر کو ایک بینک میں داخل ہوا اور وہاں کے ایک ملازم کو کاغذ دیا جس پر رقم دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مقامی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وکٹر کرولی کے پاس کوی ہتھیار نہیں تھا مگر اس نے بینک میں ہر ایک کو دھمکی دی کہ اگر اس کے مطالبات مانے نہیں گئے تو وہ سب کو کووڈ 19 کا شکار بنادے گا۔

حکام کے مطابق ملزم نے کسی ہتھیار کو دکھایا نہیں بلکہ یہ کہا کہ اس میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوچکی ہے اور اگر بینک نے اس کے مطالبات پر عمل نہیں کیا تو وہاں موجود ہر ایک میں اس بیماری کو منتقل کرنا شروع کردے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ جب بینک کے عملے نے پولیس کو طلب کیا تو وہ شخص پیسے لیے بغیر بینک سے فرار ہوگیا۔

پولیس کی تحقیقات کے بعد وکٹر کرولی کو گزشتہ دنوں اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے موقع پر وکٹر نے بتایا کہ اس نے بینک لوٹنے کی کوشش اس لیے کی تھی کیونکہ اسے 2 ہزار ڈالرز کے بل ادا کرنا تھے۔

اب وکٹر کرولی کو جرم کے ارتکاب کی کوشش کے تحت مقدمے کا سامنا ہے اور اسے جارجیا کی سخت ترین پیراملٹری جیل میں رکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024