• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

استعفیٰ لینے والے استعفے دینے کی دھمکی پر اتر آئے ہیں، فردوس عاشق اعوان

شائع December 10, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روز ان کے پٹارے سے ایک جھوٹ نکلتا ہے — فائل فوٹو / ڈان نیوز
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روز ان کے پٹارے سے ایک جھوٹ نکلتا ہے — فائل فوٹو / ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوص برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ لینے والے استعفے دینے کی دھمکی پر اتر آئے ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ آئینی، قانونی اور جمہوری طریقوں سے یہ لوگ حکومت کا ایک بال بھی بیکا نہیں کر سکتے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 'آج ایک طرف ہم جہاں انسان کی فلاح و بہبود کی بات کر رہے ہیں تو دوسری طرف پاکستان کے ایک شاہی خاندان کی راج کماری انسانوں کو کورونا کی بھینٹ چڑھانے نکلی ہیں اور اپنی سیاست کے نشے کو پورا کرنے کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا رہی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'آج پھر مریم نواز نے ریلی نکالی ہے، انہیں در بدر پھر کر بھی سکون نہیں آرہا، وہ پاکستان میں کورونا پھیلا کر عوام سے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتی ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی ذات کو مسلسل ہدف بنایا ہوا ہے، وزیر اعظم کا قصور یہ ہے کہ وہ ان کے کرپٹ نظام کو ملیامیٹ کرنا چاہتے ہیں، روز ان کے پٹارے سے ایک جھوٹ نکلتا ہے، پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ ڈنڈوں سے بھرے ٹرک جاتی امرا پہنچائے گئے ہیں اور پولیس اور سرکاری اہلکاروں پر برسانے کے لیے کارکنوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جن سے مذاکرات چاہتی وہ تو نواز شریف کے بیانیے کے مخالف ہیں، شیخ رشید

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور کو میدان جنگ بنانے کے لیے انہوں نے تصادم کی سازش تیار کی ہے لیکن حکومت ان کے عزائم کو بھانپ چکی ہے، ہمیں اور خود ان کو بھی اس بات کا علم ہے کہ استعفوں کی جس سیاست کا درس دینے کے لیے راج کماری نکلی تھیں پی ڈی ایم کی باقی جماعتوں نے ان کے اس بیانیے کو ان کی خواہشات کے مطابق قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک صوبے میں حکمران جماعت ہے اور وفاق میں اپوزیشن کر رہی ہے، پیپلز پارٹی ایک ٹکٹ میں دو مزے کر رہی ہے اس لیے اس کا مریم نواز کے بیانیے پر متفق ہونا آسان عمل نہیں ہے، استعفیٰ لینے والے استعفے دینے کی دھمکی پر اتر آئے ہیں جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ آئینی، قانونی اور جمہوری طریقوں سے یہ لوگ حکومت کا ایک بال بھی بیکا نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پٹارے سے جو تازہ ترین جھوٹ نکلا کہ مینار پاکستان میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے، جس طرح آپ نے اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے جلسوں کا سہارا لیا ہے اسی طرح پودوں کو بھی زندہ رہنے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا ہے، جبکہ ڈی جے بٹ ہوں یا کوئی بھی ہو جو قانون کو للکارے گا قانون کا ڈنڈا حرکت میں آئے گا۔

مزید پڑھیں: ڈی جے بٹ گرفتاری کے اگلے روز ہی ضمانت پر رہا

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے کہا کہ متعلقہ ادارے تجاویز دے رہے ہیں کہ کس طرح لاہور کو ان شرپسندوں کے بھیانک ارادوں سے بچا سکتے ہیں جبکہ کچھ سیاسی مصلحتیں، کچھ حکومتی ترجیحات، کچھ دوستوں کے مشورے ہیں کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا ہے اور ہم انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024