• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار کی پاکستان آمد

شائع December 10, 2020 اپ ڈیٹ December 12, 2020
شہرہ آفاق ڈرامے کے مرکزی کردار  انگین  التان دوزیتان 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں— فائل فوٹو: انادولو
شہرہ آفاق ڈرامے کے مرکزی کردار انگین التان دوزیتان 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں— فائل فوٹو: انادولو

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر ہونے والے ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان دوزیتان بالآخر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ انگین التان دوزیتان نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ وہ کب تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تاہم ان کی جانب سے پاکستان آنے کی خواہش کے اظہار کے بعد افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ ترک اداکار پاکستان آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے پاکستان آنے کی افواہیں

اور اب آخر کار پاکستانی عوام کے طویل انتظار کے بعد ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین التان دوزیتان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

— فوٹو: ڈیلی صباح
— فوٹو: ڈیلی صباح

ان کی آمد کا اعلان ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے کیا گیا۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ارطغرل غازی (دیریلیش ارطغرل) کے مرکزی کردار انگین التان دوزیتان نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

سفارت خانے کی ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ان کے استقبال میں ہمارا ساتھ دیں۔

اس کے ساتھ ہی ٹوئٹ میں لاہور ایئرپورٹ پر لی گئی اداکار انگین التان دوزیتان کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

ڈان نیوز کی حاصل معلومات کے مطابق ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے کے مرکزی کردار انگین التان دوزیتان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

وہ نجی کاروبارہ کمپنی کی دعوت پر لاہور پہنچے ہیں اور شہر کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار نے پاکستانی برانڈ سے معاہدہ منسوخ کردیا؟

2 روزہ دورہ لاہور کے دوران انگین التان دوزیتان مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے، وہ آج رائیونڈ اور ڈیفنس کا دورہ بھی کریں گی۔

اب تک موصول اطلاعات کے بعد اداکار انگین التان دوزیتان پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد بھی جائیں گے۔

اداکار انجن التان دوزیتان، پاکستان میں اپنے مختصر قیام کے دوران ملک کے مختلف مقامات کا دورہ بھی کریں گے۔

ارطغرل غازی کے ہیرو کی پاکستان آمد کے بعد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 'Welcome to Pakistan' کا ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس اگست میں انگین التان دوزیتان کی پاکستان آمد کی افواہیں زیر گردش تھیں کہ وہ 3 بیمار بچوں کی خواہش پوری کرنے کے لیے ان سے ملاقات کریں گے۔

تاہم وہ پاکستان نہیں آئے تھے بلکہ ایک خصوصی تقریب کے دوران 3 بیمار بچوں سے آن لائن ملاقات کی تھی۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' نے پاکستانی برانڈ کا ایمبیسڈر بننے کی تصدیق کردی

بعدازاں وہ ستمبر میں اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے تھے اور ایک ویڈیو میں انگین التان دوزیتان نے کہا تھا کہ 'میں بلیو ورلڈ سٹی کا برانڈ ایمبیسڈر بننے پر بہت پرجوش ہوں اور جلد پاکستان آؤں گا'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے بلیو ورلڈ سٹی کو غیر قانونی قرار دیے جانے کی وجہ سے اپنا معاہدہ منسوخ کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کا اس وقت متوقع دورہ پاکستان بھی ملتوی ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ ستمبر میں ارطغرل ڈرامے میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024