• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فواد و ماہرہ خان کی رومانٹک فلم 'نیلوفر' کی شوٹنگ مکمل

شائع December 10, 2020
نیلو فر کو آئندہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: ماہر خان انسٹاگرام
نیلو فر کو آئندہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: ماہر خان انسٹاگرام

رواں برس کے آغاز میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 'سپر اسٹار' اداکارہ ماہرہ خان اور 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' ہیرو فواد خان پھر سے جلد ہی بڑی اسکرین پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

خبریں تھیں کہ دونوں آنے والی رومانٹک فلم 'نیلوفر' میں دوبارہ ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوتے دکھائی دیں گے۔

اور رواں برس کے آغاز میں 'نیلوفر' کی شوٹنگ شروع بھی کی گئی تھی مگر پھر کورونا کی وبا کے باعث فلم بندی کو روک دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ عکس بندی دوبارہ شروع کی گئی تھی اور اب 'نیلو فر' کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

فلم میں ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں 'نیلوفر' کی شوٹنگ مکمل ہونے پر عکس بندی کے دوران کھینچی گئی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ فلم بندی مکمل کرلی گئی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 'نیلوفر' کی پوری ٹیم نے فلم کو شاندار بنانے کے لیے ان تھک محنت کی۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب جلد ہی شائقین 'نیلوفر' کو اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

اگرچہ ماہرہ خان سمیت فواد خان اور فلم کے ہدایت کار نے بھی فلم کی کہانی نہیں بتائی، تاہم ماضی میں اداکارہ اشارہ کر چکی ہیں کہ فلم کی کہانی رومانوی ہے۔

ماہرہ خان نے رواں برس اپریل میں ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ انٹرویو میں 'نیلوفر' پر بھی بات کی تھی اور بتایا تھا کہ اسکرین پر وہ اور فواد خان ہی دکھائی دیں گے۔

ماہرہ خان کے مطابق وہ اور فواد خان ہی فلم میں اسکرین پر زیادہ دکھائی دیں گے—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
ماہرہ خان کے مطابق وہ اور فواد خان ہی فلم میں اسکرین پر زیادہ دکھائی دیں گے—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

انہوں نے غیر واضح انداز میں بتایا تھا کہ پوری فلم میں وہ اور فواد خان ہی اسکرین پر زیادہ نظر آئیں گے، تاہم انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا تھا۔

انہوں نے فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اچھا لگ رہا ہے کہ وہ ایک بار پھر ان کے ساتھ 'ہمسفر' ڈرامے کی طرح رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

اداکارہ نے فلم کی عکس بندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
اداکارہ نے فلم کی عکس بندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

انہوں نے 'نیلوفر' کو فواد خان کے ساتھ ایک اور آنے والی ایکشن فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' سے منفرد قرار دیا اور کہا کہ رومانوی فلم میں ان دونوں کا کردار بہت مختلف ہوگا۔

'نیلوفر' کی کہانی امر رسول نے لکھی ہے اور وہی فلم کی ہدایات بھی دے رہے ہیں جب کہ اسے قاسم محمد پروڈیوس کر رہے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر کورونا کی لہر میں کمی ہوئی اور سینما تھیٹرز کھل گئے تو 'نیلوفر' کو 2021 کے وسط تک ریلیز کردیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اداکارہ کے مطابق فلم کو جلد ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق فلم کو جلد ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024