امیر ممالک نے کووڈ ویکیسن کی بڑی تعداد خرید لی ہے، ایمنسٹی
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر اداروں نے کہا ہے کہ امیر ممالک نے اپنے شہریوں کے لیے 2021 کے اختتام تک کورونا ویکسین کی بڑی تعداد حاصل کرلی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے ممکنہ طور پر غربت زدہ علاقوں میں اربوں لوگ محروم ہوجائیں گے۔
ایمنسٹی، فرنٹ لائن، گلوبل جسٹس ناؤ اور آکسفیم سمیت دیگر اداروں نے حکومتوں اور میڈیکل کمپنیوں پر زور دیا کہ دنیا بھر میں تقسیم ہونے والی ویکسین سے متعلق اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
ایمنسٹی نے کہا کہ تقریباً 70 غریب ممالک اگلے سال تک اپنے 10 میں سے ایک شہری کو ویکسین فراہم کرپائے گا یا پھر ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ تازہ اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ امیر ممالک میں دنیا کی آبادی کامحض 14 فیصد افراد مقیم ہیں اور انہوں نے اب تک 53 فیصد ویکسین کی خوراک حاصل کرلی ہے۔