• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ماؤنٹ ایورسٹ کی لمبائی میں 34 انچ کا اضافہ

شائع December 8, 2020
ماؤنٹ ایورسٹ — اے ایف پی فائل فوٹو
ماؤنٹ ایورسٹ — اے ایف پی فائل فوٹو

دنیا کی سب سب اونچی چوٹی تھوڑی سی بڑی اس وقت ہوگئی جب چین اور نیپال نے ماؤنٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کی۔

دنیا کی چھت سمجھی جانے والی یہ چوٹی پہلے کے تخمینے سے 86 سینٹی میٹر (34 انچ) لمبی ہوگئی ہے اور اس کی لمبائی 8848.86 میٹر ہوگئی ہے۔

یہ مشترکہ اعلان دونوں ممالک کی قومی سروے ٹیموں نے طویل عرصے تک ماؤنٹ ایورسٹ کی لمبائئی کے حوالے سے اختلاف کے بعد کیا۔

اب تک نیپال کی جانب سے اس چوٹی کی لمبائی 8848 میٹر بتائی جاتی ہے جبکہ چین 4 میٹر کم قرار دیتا تھا۔

دونوں ممالک نے ماؤنٹ ایورسٹ کی لمبائی کو جانچنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب قیاس کیا جارہا تھا کہ 2015 میں اس خطے میں آنے والے ایک زلزلے کے باعث چوٹی کی لمبائی میں تبدیلی آئی ہے۔

نیپال نے پہلے اکیلے اس پیمائش کی منصوبہ بندی کی تھی مگر پھر چینی صدر کے 2019 کے دورے کے بعد مشترکہ پراجیکٹ کا آغاز ہوا۔

نیپالی ٹیم ایک سال قبل پیمائش کے لیے چوٹی پر گئی تھی جو کہ اس ملک کی اس طرح کی پہلی مہم تھی جبکہ چینی ٹیم نے مئی 2020 میں یہ کام کیا، اس طرح یہ رواں سال کی واحد ٹیم بنی جس نے چوٹی کو سر کیا، کیونکہ کووڈ کی وبا کے باعث اسے کوہ پیماؤں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

ٹیموں نے جی پی ایس ڈیٹا اور علم مثلث کے ذریعے نئی پیمائش کا تعین کیا۔

اس سے پہلے نیپال کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کی لمبائی کے لیے 1954 کے سروے آف انڈیا کی پیمائش پر انحصار کیا جاتا تھا اور اب پہلی بار ملکی سطح پر یہ کام کیا گیا، جس کے لیے سروے ٹیم نے 2 سال تک تربیت بھی حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024