• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی مسلسل دوسرے روز بھی کورونا کیسز کی مثبت شرح میں سب سے آگے

شائع December 8, 2020
کراچی میں کیسز کی مثبت شرح بڑھ رہی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں کیسز کی مثبت شرح بڑھ رہی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کو ہلاکر رکھ دینے والے مہلک کورونا وائرس کے پاکستان میں بھی وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا وائرس کیسز کی مثبت شرح 21.80 فیصد رہی جو ملک میں سب سے زیادہ تھی۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل دوسرا دن تھا جب کراچی میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی دوسری لہر: پاکستان میں ایک روز میں 89 اموات

کراچی کے بعد آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں مثبت شرح 18.31 فیصد، مظفرآباد میں 16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 486 کووڈ 19 کے مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

صوبوں اور علاقوں میں مثبت شرح کو دیکھیں تو سندھ میں سب سے زیادہ 13.87 فیصد رہی، جس کے بعد آزاد کشمیر میں 9.77 فیصد، خیبرپختونخوا میں 9.67 فیصد، بلوچستان میں 8.68 فیصد، اسلام آباد میں 4.88 فیصد، پنجاب میں 4.00 فیصد اور گلگت بلتستان میں 2.78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ

کراچی: 21.80 فیصد

حیدرآباد: 9.15 فیصد

پنجاب

لاہور: 5.98 فیصد

راولپنڈی: 8.51 فیصد

فیصل آباد: 3.73 فیصد

خیبرپختونخوا

پشاور:14.91 فیصد

سوات: 4.04 فیصد

ایبٹ آباد: 13.35 فیصد

بلوچستان

کوئٹہ: 4.81 فیصد

اسلام آباد

آئی سی ٹی: 4.88 فیصد

گلگت بلتستان

گلگت: 4.44 فیصد

آزاد کشمیر

میرپور: 18.31 فیصد

مظفر آباد: 16 فیصد

این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 305 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جس میں صوبہ پنجاب کے شہروں میں لاہور میں 86، ملتان 42، راولپنڈی 15 اور فیصل آباد میں 3 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اسی طرح این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں کراچی میں 76 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ حیدرآباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کورونا ویکسینز کیلئے چین، روس سے بات کر رہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور میں 45 اور ایبٹ آباد میں کوئی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں، مزید یہ اسلام آباد میں کورونا کے 37 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں بھی وینٹی لیٹر پر کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے۔

تاہم مظفر آباد میں ایک اور گلگت میں کوئی بھی فرد وینٹی لیٹر پر نہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہے جس میں سے 3 لاکھ 70 ہزار 474 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 487 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 33 ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 885 میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اس کے علاوہ مزید 89 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 13 ہزار 932 افراد ایسے تھے جو شفایاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز 44 ہزار 218 ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024