ایران میں وبا سے ہلاکتیں 50 ہزار سے زائد ہوگئیں
ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
دارالحکومت تہران اور دیگر اہم شہروں میں دو ہفتے کے جزوی لاک ڈاؤن سے وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کم کرنے میں مدد ملی، لیکن گزشتہ چند ہفتوں سے وبا سے اموات میں کمی نہیں آسکی۔
خبر ایجنسی 'اے پی' کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو لاک ڈاؤن دیگر شہروں تک پھیلایا جاسکتا ہے یا تہران میں ہی دوبارہ نافذ کردیا جائے گا۔