• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

معروف سیاستدان شیرباز خان مزاری انتقال کرگئے

شائع December 5, 2020
شیر باز خان مزاری - فوٹو:فیس بک
شیر باز خان مزاری - فوٹو:فیس بک

معروف سیاستدان سردار شیرباز خان مزاری کا ہفتے کے روز 90 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

متوفی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 'مزاری کے خاندان کے بزرگ، سردار شیرباز خان مزاری کی وفات کا اعلان کرنے پر شدید غم ہے'۔

'ایک عقیدت مند اور پیار کرنے والے خاندان کے سربراہ، جو اپنے ملک سے محبت کرتے تھے، اپنے دوستوں کے وفادار تھے، انہوں نے خود کے لیے بہت عزت کمائی، قبیلے میں ان کا بہت زیادہ احترام تھا جہاں وہ اپنے فیصلوں سے تنازعات کو حل کرتے اور انصاف کرتے تھے'۔

مزید پڑھیں: احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس سے انتقال کر گئے

شیر باز خان مزاری بلوچستان کی سرحد کے قریب پنجاب میں واقع روجھان مزاری قبیلے کے سردار تھے۔

وہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے بانی تھے، مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا سبب بننے والے 1970 کے انتخابات میں شیر باز خان مزاری نے آزاد امیدوار کے طور پر شرکت کی تھی قومی اسمبلی کے ممبر کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔

وہ مشرقی پاکستان میں فوجی کارروائی کی مخالفت کرنے والوں میں شامل تھے۔

انہوں نے 1975 سے 1977 تک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے 1973 کے آئین کی تیاری اور بعد ازاں جمہوریت کی بحالی کی تحریک کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔

حالیہ دنوں وہ بڑھاپے کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے رہے تھے۔

شیر باز خان مزاری مرحوم بلوچ قوم پرست رہنما اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی کے بہنوئی بھی تھے۔

بیان کے مطابق انہیں روجھان میں واقع آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024