• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوعمر سائنسدان ٹائم میگزین کی پہلی 'کڈ آف دی ایئر' قرار

شائع December 4, 2020
گیتا نجلی راؤ دنیا کی پہلی گڈ آف دی ایئر بن گئیں—فوٹو: ٹائم میگزین
گیتا نجلی راؤ دنیا کی پہلی گڈ آف دی ایئر بن گئیں—فوٹو: ٹائم میگزین

شہرہ آفاق امریکی جریدے ’ ٹائم میگزین‘ نے ’پرسن آف دی ایئر‘ کی طرح 'کڈ آف دی ایئر' کا اعزاز اور ایوارڈ متعارف کراتے ہوئے نو عمر امریکی سائنسدان 15 سالہ گیتا نجلی راؤ کو پہلی 'کڈ آف دی ایئر' قرار دے دیا۔

’ٹائم میگزین‘ نے 93 سال قبل 1927 میں ابتدائی طور پر ’مین آف دی ایئر‘ ایوارڈ و اعزاز دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا، جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتری اور ترامیم لاکر اسے ’پرسن آف دی ایئر‘ کردیا گیا۔

’ٹائم میگزین‘ ہر سال کے آخر میں ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعلان کرتا ہے اور میگزین کا اعزاز حاصل کرنے والے شخص کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص بھی سمجھا جاتا ہے۔

اسی طرح اب ’ٹائم میگزین‘ نے بچوں کے معروف ٹی وی چینل ’نکولوڈئین‘ کے ساتھ ’کڈ آف دی ایئر‘ کا اعزاز و ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پہلے ایوارڈ کے لیے امریکی نو عمر طالبہ کو منتخب کرلیا۔

ٹائمز میگزین نے پہلے ’کڈ آف دی ایئر‘ اعزاز کے لیے امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر ڈینور کی بھارتی نژاد طالبہ و سائنسدان گیتا نجلی راؤ کو منتخب کرلیا۔

گیتا نجلی راؤ مذکورہ اعزاز حاصل کرنے سے قبل معروف اقتصادی جریدے فوربز کی انڈر 30 فہرست میں شامل ہونے سمیت ٹائم میگزین کی ہی نوجوان مؤجدوں کی فہرست میں بھی شامل ہوچکی ہیں۔

علاوہ ازیں گیتا نجلی راؤ امریکا میں ہر سال ہونے والے ینگ سائنٹسٹ چینلج کو بھی جیت چکی ہیں۔

گیتا نجلی نے پینے کے پانی میں مضر صحت وائرسز کا پتہ لگانے والا آلہ بھی تیار کیا—فوٹو: ٹائم میگزین
گیتا نجلی نے پینے کے پانی میں مضر صحت وائرسز کا پتہ لگانے والا آلہ بھی تیار کیا—فوٹو: ٹائم میگزین

شہرہ آفاق میگزین نے 4 دسمبر کو گیتا نجلی راؤ کو اپنی پہلی ’کڈ آف دی ایئر‘ قرار دیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

ٹائم میگزین نے نو عمر سائنسدان کی جانب سے اداکارہ اینجلینا جولی کو دیے گئے آن لائن انٹرویو کو بھی شائع کیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے لیے اعزاز کا اعلان کیا گیا۔

گیتا نجلی راؤ کو پینے کے پانی میں مضر صحت وائرسز کی موجودگی کا پتا لگانے کا سادہ آلہ تیار کرنے سمیت آن لائن ہراساں کیے جانے والے اور استحصال کا نشانہ بنائے جانے والے واقعات کا پتا لگانے کی ایپ تیار کرنے پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گریٹا تھونبرگ دنیا کی کم عمر ترین ٹائم ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار

گیتا نجلی راؤ کو امریکا سمیت دنیا بھر کے 500 کم عمر، کمسن، نو عمر اور ٹین ایجرز بچوں میں سے منتخب کیا گیا۔

ان کے ساتھ ٹائم میگزین نے مجموعی طور پر چار نو عمر اور کم سن بچوں کو اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا، جن میں سے گیتا نجلی راؤ کو ’کڈ آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا۔

گیتا نجلی پہلے بھی ٹائم میگزین کی نوجوان سائنسدانوں کی فہرست کا حصہ بن چکی ہیں—فائل فوٹو: کولاراڈو پبلک ریڈیوی
گیتا نجلی پہلے بھی ٹائم میگزین کی نوجوان سائنسدانوں کی فہرست کا حصہ بن چکی ہیں—فائل فوٹو: کولاراڈو پبلک ریڈیوی

تبصرے (1) بند ہیں

Faisal Dec 05, 2020 02:49am
Indians winning all over the world.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024