• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

گوگل میپس کے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف

شائع December 3, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اسٹریٹ ویو گوگل سرچ اور گوگل میپس کا ایک بہت کارآمد فیچر ہے جو لوگوں کو راستوں کی تلاش میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اب گوگل میپس میں ایاک نئی اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے فون سے اسٹریٹ ویو تصاویر کو اس اپلیکشن کا حصہ بناسکیں گے۔

اے آر کور سے مطابقت رکھنے والی ڈیوائسز استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صرفین اب مخصوص علاقوں میں تصاویر کھینچ کر گوگل اسٹریٹ ویو میں شائع کرسکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے آغاز میں ٹورنٹو، نیویارک، آسٹن، نائیجریا، انڈونیشیا اور کوسٹاریکا کے صارفین کو سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

بہت جلد یہ نیا فیچر دیگر خطوں کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا اور گوگل کی جانب سے صارفین کا تیار کردہ مواد اس صورت میں استعمال کیا جائے گا، جب اس مخصوص علاقے کا اسٹریٹ ویو ڈیٹا کمپنی کے پاس نہیں ہوگا۔

گوگل میپس اسٹریٹ ویو کے پراڈکٹ منیجر سٹیفورڈ مارکوارڈٹ نے بتایا کہ اگرچہ ہمارے اسٹریٹ ویو ٹریکرز اور گاڑیوں سے 170 ارب سے زیادہ تصاویر اکٹھی کی جااچکی ہیں جو کہ ہماری زمین کے ایک کروڑ میل رقبے کی ہیں، مگر اب بھی دنیا کے متعدد حصے نقشے کا حصہ نہیں بن سکے'۔

انہوں نے کہا 'اس نئے فیچچر سے لوگ تصاویر فراہم کرنے میں مدد کرسکیں گے، جو کہ گوگل میپس کی اسٹریٹ ویو لیئر میں نیلی لائنوں میں نظر آئیں گی'۔

اس فیچر کو بیٹاورژن کی شکل میں کئی ماہ سے آزمایا جارہا تھا۔

اس سے قبل بھی صارفین اسٹریٹ ویو تصاویر جمع کراسکتے تھے مگر اس کے لیے خصوصی 360 ڈگری کیمرا استعمال کرنا پڑتا تھا جبکہ نئے فیچر کے لیے بس عام فون کیمرے کی ضرورت ہوگی۔

کمپنی کو توقع ہے کہ اس سے اسٹریٹ ویو فیچر ان حصوں میں بھی پہنچ سکے گا جہااں تک رسائی مشکل ہوتی ہے۔

گوگل کی جانب سے ان تصاویر کو گوگل میپس کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور ان علاقوں کی معلومات بھی فراہم کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے ان تصاویر میں لوگوں کے چہرے اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹ دھندلے کردیئے جائیں گے۔

گزشتہ سال دسمبر میں گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا تھا کہ گوگل ارتھ اب دنیا کے 98 فیصد سے زائد حصے کو کور کررہا ہے اور اب تک ایک کروڑ میل طویل اسٹریٹ ویو امیجری جمع کرچکا ہے۔

ایک کروڑ میل کے حوالے سے بات کی جائے تو گوگل کا کہنا تھا کہ یہ فاصلہ اتنا ہے کہ جتنا کوئی دنیا کے گرد 400 سے زائد بار چکر لگالے اور گوگل ارتھ میں صارفین کو 36 ملین اسکوائر میل سے زائد سیٹلائیٹ امیجری میں براﺅز کی سہولت دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024