• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

امریکا اور رومانیہ میں 'خلائی اسٹرکچر' پراسرار طور پر نمودار ہوکر غائب

شائع December 1, 2020
یوٹاہ اور رومانیہ میں لگائے جانے والے ستون — اے پی فوٹو/یوٹیوب اسکرین شاٹ
یوٹاہ اور رومانیہ میں لگائے جانے والے ستون — اے پی فوٹو/یوٹیوب اسکرین شاٹ

زمین سے باہر کیا انسان جیسی کوئی مخلوق موجود ہے، اگر ہے تو کیا ہمارے ساتھ ہی تو موجود نہیں؟

ایسے خیالات متعدد افراد کے ہوتے ہیں اور حالیہ دنوں میں اس حوالے سے سازشی تھیوریز میں شدت آئی ہے۔

اس کی وجہ امریکا اور رومانیہ میں ایک جیسے پراسرار آہنی ستون ہے جو اچانک نمودار ہوکر غائب ہوگیا۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے امریکا کے یوٹاہ صحرا میں ایک چمدکدار آہنی ستون پراسرار طور پر نمودار ہوا اور دنیا بھر میں سائنس فکشن کے شوقین افراد کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا۔

پھر وہ اچانک غائب بھی ہوگیا اور پھر یورپی ملک رومانیہ میں ویسا ہی ستون نظر آیا اور وہاں سے بھی اچانک غائب ہوگیا۔

شمالی رومانیہ کے قصبے پیاترا نیامٹ کے میئر اینڈرے کارابیل جہاں یہ نمودار ہوا تھا، نے اس موقع پر لوگوں کو کہا تھا کہ انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

اے ایف پی فوٹو
اے ایف پی فوٹو

مگر جب وہ یکم دسمبر کو اس جگہ پہنچے تو انکشاف ہوا کہ وہ اچانک ہی غائب ہوگیا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کی سہ پہر وہ ستون ہاں تھا اور اب غائب ہوچکا ہے۔

امریکا اور رومانیہ میں نظر آنے والی یہ انوکھی چیز 1968 کی مشہور سائنس فکشن فلم 2001 اے اسپیس اوڈیسے کی یاد دلاتی ہے۔

اس فلم میں بھی اسی طرح کا خلائی ستون دکھایا گیا تھا۔

رومانیہ کے میئر نے بتایا 'مجھے یہ خیال پسند آیا کہ کچھ خلائی نوجوان ان مونولیتھس کو دنیا بھر میں لگارہے ہیں'۔

اس سے قبل فیس بک پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ بات پر اعزاز محسوس کرتے ہیں کہ خلائی مخلوق نے ہمارے شہر کا انتخاب کیا، مگر یہ بہتر ہوتا ہے کہ وہ مقامی پرمٹ کو پہلے حاصل کرلیتے۔

انہیں توقع تھی کہ یہ جگہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائے گی اور اب غائب ہونے پر ایک خیال بھی پیش ک یا ہے۔

انہوں نے کہا 'جس نے بھی اسے لگایا اسے قانونی نتائج کا سامنا ہوگا کیونکہ قانونی منظوری کے بغیر ہم اس طرح کے اسٹرکچر کی اجازت نہیں دیتے، ایک معمہ یہ بھی ہے کہ ایسا اس وقت ہوا جب میں نے کچھ مقامی سرمایہ کاروں سے تعمیراتی قوانین کی پابندی نہ کرنے پر بات کی، یہ ایک عجیب اتفاق ہے'۔

دوسری جانب امریکا میں ستون کے غائب ہونے کا معمہ ایک فوٹوگرافر نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اس فوٹوگرافر نے ایک تصویر جاری کی ہے جس میں 2 افراد اسے الگ کررہے تھے اور بعد میں اپنے ساتھ ہی لے گئے۔

فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز
فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024