• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی مجموعی شرح میں کمی، میر پور میں 20 فیصد سے متجاوز

شائع December 1, 2020
کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کی سب سے بلند مجموعی شرح آزاد کشمیر میں 14.5 فیصد ہے—فائل فوٹو: محمد عاصم
کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کی سب سے بلند مجموعی شرح آزاد کشمیر میں 14.5 فیصد ہے—فائل فوٹو: محمد عاصم

ملک بھر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح مجموعی طور پر کم ہونے کے بعد 6 فیصد ہوگئی ہے تاہم آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں یہ شرح 20.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس کے بعد پشاور میں کیسز کے مثبت آنے کی شرح دوسرے نمبر پر یعنی 19.58 جبکہ حیدرآباد میں 19.03 فیصد ہے۔

صوبوں اور وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کی سب سے بلند مجموعی شرح آزاد کشمیر میں 14.5 فیصد ہے جس کے بعد سندھ میں یہ شرح 10.1 فیصد، بلوچستان میں 9.4 فیصد، اسلام آباد میں 4.3 فیصد، خیبرپختونخوا میں 3.8 فیصد جبکہ پنجاب میں 3.5 فیصد اور گلگت بلتستان میں سب سے کم یعنی 2.9 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح معمولی کمی کے بعد دوبارہ 7 فیصد ہوگئی

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ ہفتے یہ تعداد 2 ہزار 112 تھی۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ تشویشناک مریض سندھ میں ہیں جن کی تعداد 696 ہے، فورم نے خبردار کیا کہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 470، پنجاب میں 467، اسلام آباد میں 323، آزاد کشمیر میں 28، بلوچستان میں 17 جبکہ گلگت بلتستان میں کووِڈ 19 کے 3 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبوں کے لحاظ سے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح کچھ یوں ہے:

پنجاب

  • لاہور 3.19 فیصد

  • راولپنڈی 9.27 فیصد

  • ملتان 10.66 فیصد

  • گوجرانوالہ 0.38 فیصد

سندھ

  • کراچی 13.86 فیصد

  • حیدرآباد 19.03 فیصد

خیبرپختونخوا

  • پشاور 19.58 فیصد

  • ایبٹ آباد 11.21 فیصد

بلوچستان

  • کوئٹہ 10.76 فیصد

وفاقی دارالحکومت

  • اسلام آباد 4.32 فیصد

آزاد کشمیر

  • میر پور 20.62 فیصد

  • مظفرآباد 4.13 فیصد

گلگت بلتستان

  • گلگت 4.62 فیصد

آر اے ٹی ٹیسٹنگ

این سی او سی کے اجلاس میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ سے متعلق پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی، ماہرین کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات سے مطابقت رکھنے والی آر اے ٹی ٹیسٹنگ شروع کرنے کے لیے قومی پالیسی تیار کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ہسپتالوں میں مریضوں کے داخلے کی شرح دگنی ہوگئی

قومی ادارہ برائے صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ تمام صوبوں، علاقوں کے حکام کو 'قومی معیار کے مطابق اینٹیجن ٹیسٹنگ کرنے کے لیے ایک متفقہ حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے اعتماد میں لیا جارہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کے تحت آغاز میں حکومت کی مجاز سرکاری لیبارٹریز کو آر اے ٹی ٹیسٹس کی اجازت ہوگی۔

مزید برآں یہ صوبائی حکومتوں پر منحصر ہوگا کہ وہ نجی لیبارٹریز کو آر اے ٹی ٹیسٹ کرنے کی اجازت دیں اور صرف پی سی آر ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریز کو ہی آر آے ٹی ٹیسٹ کی اجازت دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024