• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سیالکوٹ کی نئی ایئر لائن 'ایئرسیال' کے تین طیارے فضائی بیڑے میں شامل

شائع November 30, 2020
سیالکوٹ کی نئی ایئر لائن 'ایئرسیال' کے تین طیارے فضائی بیڑے میں شامل کردیے گئے— فوٹو: ڈان
سیالکوٹ کی نئی ایئر لائن 'ایئرسیال' کے تین طیارے فضائی بیڑے میں شامل کردیے گئے— فوٹو: ڈان

راولپنڈی: سیالکوٹ کی کاروباری برادری کی جانب سے شروع کی گئی ایئرلائن 'ایئر سیال' کے تین ایئربس اے 320-200ایس کے طیارے ایریزونا کے شہر فینکس سے اتوار کی صبح سویرے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچی، کراچی سے طیارے نے سیالکوٹ کے لیے اڑان بھری جہاں اس نے رات ساڑھے 9بجے لینڈ کیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 9 دسمبر کو نجی ایئر لائن کا افتتاح کریں گے تاہم امید کی جارہی ہے کہ ایئر لائن کے فلائٹ آپریشنز کا آغاز بعد میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: وہ خاتون جو ہر 24 گھنٹے بعد 26 سال پہلے کے 'عہد' میں پہنچ جاتی ہے

لائسنس یافتہ ایئر لائن ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنے پہلے اقدام سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

ایئر سیال کے وائس چیئرمین فضل جیلانی نے ڈان کو ٹیلیفون پر بتایا کہ وزیر اعظم کے افتتاح کے فورا بعد ہی ایئر لائن اپنے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ دو اور ہوائی جہاز جلد ہی سیالکوٹ پہنچیں گے، ان میں سے ایک طیارہ نئی تین دسمبر کو فضائی بیڑے کا حصہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ 180مسافروں کی گنجائش کے حامل ایئربس اے 320-200 ایس 16 سال پرانے ہیں لیکن ان کی حالت کافی اچھی ہے اور انہیں نئی ​​نشستوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

فضل جیلانی نے کہا کہ ہمارے پائلٹ اچھی طرح سے تربیت یافتہ ہیں اور محکمہ انجینئرنگ بین الاقوامی معیار پر عمل پیرا ہے، حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 50 پائلٹس، 5 عہدیداروں کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کا آغاز

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر محمد اشرف ملک نے ٹیلیفون پر بتایا کہ ایئر سیال اپنے آپریشنز کا آغاز کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ آنے یا جانے والی پروازوں سے کرے گا۔

نجی ملکیت والی ایئر لائن کو 2017 میں ایوی ایشن ڈویژن کے ذریعہ اپنے آپریشن چلانے کی اجازت مل گئی تھی، یہ غیر ملکی مقامات کے لیے پروازیں شروع کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024