• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ افریقی نژاد امریکی کو کارڈینل مقرر کردیا

شائع November 29, 2020
پوپ فرانسس کے نامزد کردہ کارڈینلز کی اکثریت ان کا جانشین منتخب کریں گے—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
پوپ فرانسس کے نامزد کردہ کارڈینلز کی اکثریت ان کا جانشین منتخب کریں گے—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس نے پہلے افریقی نژاد امریکی سمیت 13 نئے کارڈینلز مقرر کردیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق سینٹ پیٹرکے باسیلیکا میں منعقد تقریب میں نومنتخب کارڈینلز کو انگوٹی اور سرخ رنگ کی ٹوپی دی جسے بریٹٹا کہتے ہیں۔

مزیدپڑھیں: پوپ فرانسس نے پہلی مرتبہ 6 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کردیا

منتخب کیے جانے والے کارڈینلز کا تعلق اٹلی، مالٹا، فلپائن، چلی، برونائی، میکسیکو اورامریکا سے ہے۔

واشنگٹن کے 72 سالہ آرک بشپ ولٹن گریگوری نے کہا کہ وہ ایک 'علامتی فرد' ہیں افریقی نژاد امریکیوں کے پہلے کارڈینل کارڈنل بنے۔

پوپ فرانسس کے 2013 کے انتخابات کے بعد سے ارجنٹائن کے پوپ نے تقاریب میں 95 نئے کارڈینلز مقررکیے ہیں جنہیں کنسٹریوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پوپ فرانسس کے نامزد کردہ کارڈینلز کی اکثریت ان کا جانشین منتخب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ویٹی کن سٹی سے معاہدے کے تحت پہلی مرتبہ چینی پادری کا تقرر

تقریب کے دوران پوپ فرانسس نے خبردار کیا کہ نئے کارڈینلز اپنی نئی 'مقبولیت' کے باعث لالچ میں پڑیں اور 'لوگوں کے قریب' ہونے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ 'کارڈینلز کے لباس کا سرخ رنگ جو خون کا رنگ ہے، ایک دنیاوی روح کے لیے سیکولر 'برتری' کا رنگ بھی بن سکتا ہے۔

دنیا کے تمام کارڈینلز تقریب کے دوران نو منتخب کارڈینلز کے استقبال کے لیے روم پہنچتے ہیں۔

تاہم امسال کورونا وبا کی وجہ سے متعدد کارڈینلز تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پوپ اور دیگر تمام کارڈینلز کے ساتھ 'امن کا بوسہ' تبادلہ کرنے کی روایت معطل رہی۔

مزیدپڑھیں: پوپ فرانسس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی

نومنتخب میں سے 9 کارڈینلز کی عمر 80 سال سے کم ہے اور اس طرح وہ پوپ فرانسس کی موت یا استعفیٰ کے بعد اگلے پوپ کے انتخاب کے لیے کسی کانفرنس میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024