• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملک کے 5 بڑے شہر 70 فیصد وبا کے پھیلاؤ کا باعث

شائع November 29, 2020
ملک میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
ملک میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتی مثبت شرح اور یومیہ کیسز کی وجہ سے 5 بڑے شہروں کا ملک بھر میں عالمی وبا کے پھیلاؤ میں 70 فیصد حصہ ہے۔

این سی او سی کا اجلاس اتوار کو ہوا جس میں مثبت شرح، آکسین بستروں پر مریضوں کی تعداد، وینٹی لیٹرز سے متعلق اہم اعداد و شمار اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

فورم کو بتایا گیا کہ اس ہفتے اوسطاً 46 اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزرنے والے ہفتے کے دوران ہسپتال میں داخلے کی اوسط 237 رہی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 829 کیسز، 43 اموات کا اضافہ

اجلاس میں یہ نشاندہی کی گئی کہ راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی ان شہروں میں شامل ہیں، جو مجموعی وبا کے پھیلاؤ میں سب سے زیادہ حصہ ڈال رہے ہیں۔

این سی او سی کو بتایا گیا کہ کراچی، حیدرآباد، پشاور اور راولپنڈی مثبت شرح کے تناسب کے بڑھنے کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر شہروں میں شامل ہیں۔

مذکورہ اجلاس میں ملک بھر میں کووڈ 19 سے متعلق صحت کی سہولیات اور سامان کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ تمام ضروری طبی سامان ضرورت کے مطابق دستیاب ہے اور صوبوں کو مناسب فراہمی کی جارہی ہے۔

اس موقع پر این سی او سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں۔

ادھر این سی او سی کی جانب سے یومیہ کی صورتحال اور مثبت شرح سے متعلق تفصیلات بھی جاری کی گئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.01 فیصد رہی جبکہ سب سے زیادہ مثبت شرح میرپور میں 24.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث کورونا وائرس کی دوسری لہر آئی، یاسمین راشد

اس کے بعد حیدرآباد میں 22.18 فیصد اور کراچی میں 18.96 فیصد کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح رہی۔

این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں اس وقت 2 ہزار 186 کووڈ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اس طرح کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بھی ہورہا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح کچھ اس طرح رہی۔

آزاد کشمیر:16.58 فیصد

سندھ: 15.31 فیصد

بلوچستان: 9.12 فیصد

گلگت بلتستان: 5.56 فیصد

اسلام آباد: 5.30 فیصد

خیبرپختونخوا: 5.31 فیصد

پنجاب: 3.45 فیصد

تشوینشاک مریضوں کی تفصیلات

مجموعی تعداد : 2 ہزار 186

سندھ: 681

پنجاب: 620

خیبرپختونخوا: 488

اسلام آباد: 315

آزاد کشمیر: 50

بلوچستان: 16

گلگت بلتستان: 16

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد پھر سے بڑھ رہی ہے جبکہ حکام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد پر زور دیا جارہا ہے۔

ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 ہے جس میں سے 3 لاکھ 39 ہزار 810 صحتیاب ہوچکے ہیں جو 86 فیصد ہے جبکہ 7 ہزار 985 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار فراہم کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 829 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 43 افراد وائرس کے باعث لقمہ اجل بنے تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ 2 ہزار 257 مریض صحتیاب بھی ہوگئے جس کے بعد فعال کیسز کی مجموعی تعداد 47 ہزار 390 تک جاپہنچی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024