• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

دنیا بھر کے 3 ارب سے زیادہ افراد پانی کی قلت سے متاثر

شائع November 28, 2020
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

دنیا کے 3 ارب سے زیادہ افراد کو اس تازہ پانی کی کمی کا سامنا ہے اور گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران ہر فرد کے لیے دستیاب پانی کی مقدار میں 20 فیصد تک کمی آئی ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کی جانب سے جاری رپورٹ میں سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں ڈیڑھ ارب افراد کو پانی کی شدید کمی یا قحط سالی کا سامنا ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں، بڑھتی طلب اور ناقص انتظام کی وجہ سے مختلف خطوں میں کاشتکاری بہت مشکل ہوچکی ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ اربوں افراد کو بھوک کا سامنا ہوسکتا ہے اور بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت ہوسکتی ہے، جس کی وجہ پانی کے وسائل کے استعمال کرنے اور موسمیاتی بحران پر قابو پانے میں ناکامی ہوگی۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک کے ڈائریکٹر جنرل کیو ڈونگ یو نے بتایا 'ہمیں پانی کی قلت (تازہ پانی کی طلب و رسد میں عدم توازن) اور پانی کی کمی (بارش برسنے کی شرح میں کمی) کو بہت سنجیدگی سے لینا ہوگا، کیونکہ اب ہمیں اسی حقیقت کے ساتھ زندگی گزارنا ہے، زراعت کے لیے پانی کی قلت اور کمی پر فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی مقاصد، جن میں بھوک کا خاتمہ اور صاف پانی تک رسائی کو بڑھانا ہے، کا حصول اب بھی ممکن ہے مگر اس کے لیے دنیا بھر میں کاشتکاری کے طریقوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور وسائل کو مساوی بنیادوں پر فراہم کرنا چاہیے۔

ادارے کی رپورٹ میں دریافت کیا گیا کہ سب صحارا افریقہ کے 5 کروڑ افراد کو ہر 3 سال میں ایک بار شدید قحط سالی کے باعث تباہ کن صورتحال کا سامنا ہوتا ہے، دنیا کے 10 فیصد برساتی زرعی رقبے کو اکثر قحط کا سامنا ہے۔

زراعت کے لیے بارش پر انحصار 60 فیصد عالمی فصلوں کی پیداوار کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کے تحت 80 فیصد زرعی اراضی کو کاشت کیا جاتا ہے۔

تاہم دنیا بھر میں 60 فیصد زرعی رقبے کے لیے پانی کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے، بلکہ پانی کا ضیاع ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں زیرزمین پانی کے وسائل ختم ہورہے ہیں اور ناقص نظام کے باعث کچھ کاشتکار پانی سے محروم ہورہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چھوٹے پیمانے اور کاشتکار کے تحت زرعی نظام بڑے پیمانے کے منصوبوں سے زیادہ موثر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا میں بڑے پیمانے پر ریاستی فنڈز پر چلنے والے منصوبوں میں براہ راست زیر زمین پانی پر انحصار کای جاتا ہے، جس سے وسائل پر بہت زیادہ دباؤ بڑھ چکا ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں چھوٹے کاشتکاروں کو اضافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ادارے کی جانب سے زیادہ دیا گیا کہ خوراک کی کاشت کے عمل میں تبدیلی لائی جانی چاہیے تاکہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں کمی آسکے اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکا جاسکے، مگر یہ اتنا بھی سادہ نہیں۔

عالمی ادارہ خوراک کے مطابق دنیا میں صحت بخش غذاؤں پر زیادہ زور دیا جارہا ہے اور اس کے لیے زیادہ پانی سے کاشت ہونے والی غذاؤں جیسے دالوں، گریوں، چکن اور دودھ کی مصنوعات کا استعمال کیا جارہا ہے، مگر پانی کے وسائل کا بہتر استعمال زیادہ ضروری ہے۔

اس سال عالمی ادارے کی رپورٹ میں پانی پر زیادہ زور دیا گیا مگر اس کا کہنا تھا کہ 2020 کے دوران کورونا وائرس کی وبا کے باعث بڑے پیمانے پر خوراک کی قلت بڑھی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال دنیا بھر میں فصلوں کی کاشت عمومی طور پر اچھی رہی ہے مگر افریقہ کے کچھ حصوں میں ا بھی خوراک کی شدید قلت کے مسائل موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024