• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بختاور بھٹو زرداری کی نئی زندگی کا آغاز

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی ہوتے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے دونوں کے لباس کی تعریفیں کیں۔
شائع November 28, 2020

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے 27 نومبر کی شام کو محمود چوہدری سے منگنی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب اگرچہ شام 4 بجے شروع ہونی تھی، تاہم تقریب کچھ تاخیر سے شروع ہوئی۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد سمیت انتہائی قریبی رشتہ داروں اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اہنم رہنماؤں نے شرکت کی۔

منگنی کی تقریب میں بختاور اور ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کی قریبی سہیلیوں نے بھی شرکت کی۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے لان میں منعقد کی گئی—فوٹو: ٹوئٹر
منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے لان میں منعقد کی گئی—فوٹو: ٹوئٹر

منگنی کی تقریب میں بختاور بھٹو کے بھائی بلاول بھٹو نے کورونا ہونے کے باعث شرکت نہیں کی، تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے بہن کی خوشیوں میں شرکت کی۔

بختاور بھٹو کے والد آصف علی زرداری بھی ہسپتال سے ڈاکٹرز کے مشورے کے تحت محض 2 گھنٹے کے لیے تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے، جب کہ کورونا کی وجہ سے تقریب کو بھی محدود اور مختصر کیا گیا تھا۔

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لباس کی تعریفیں کی گئیں—فوٹو: ٹوئٹر
بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لباس کی تعریفیں کی گئیں—فوٹو: ٹوئٹر

تقریب میں بختاور بھٹو زرداری کی دونوں پھوپھو، صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو اور فریال تالپور بھی شریک ہوئیں۔

بختاور بھٹو کی زندگی کے اہم ترین دن کی تقریب میں ان کی غیر ملکی سہیلیوں نے بھی شرکت کیں، جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت دیگر ممالک سے آئی تھیں۔

بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری بھی اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ بلاول ہاؤس پہنچے جس کے بعد منگنی کی رسم ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ بختاور والدہ کے نکاح جیسا لباس پہنیں گی مگر ایسا نہیں ہوا—فوٹو: ٹوئٹر
خیال کیا جا رہا تھا کہ بختاور والدہ کے نکاح جیسا لباس پہنیں گی مگر ایسا نہیں ہوا—فوٹو: ٹوئٹر

تقریب میں مہمانوں کی تواضع دیسی اور بدیسی کھانوں سے کی گئی، مینو میں کوفتے، بریانی، چکن بروسٹ اور مچھلی مینو میں شامل تھے جبلہ بچوں کے کھانے کے لیے خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں۔

منگنی کی تقریب میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا۔

بختاور بھٹو نے ٹی پِنک رنگ کا لہنگا وشال پہنی جبکہ ان کے منگیتر نے سفید کرتا پہنا، ساتھ ہی انہوں نے بھی لباس سے ملتی جلتی شال پہن رکھی تھی۔

تقریب میں شامل تمام مہمانوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے—فوٹو: ٹوئٹر
تقریب میں شامل تمام مہمانوں نے فیس ماسک پہن رکھے تھے—فوٹو: ٹوئٹر

منگنی کی تصاویر کو بختاور بھٹو، بلاول بھٹو اور دیگر افراد نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں کی منگنی کا اعلان 15 نومبر کو کیا گیا تھا، خیال کیا جا رہا تھا کہ بختاور بھٹو منگنی کے موقع پر والدہ کی جانب سے نکاح پر پہنے گئے لباس جیسا لباس پہنیں گی، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

بختاور بھٹو نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر کیں—فوٹو: ٹوئٹر
بختاور بھٹو نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر کیں—فوٹو: ٹوئٹر

بختاور بھٹو زرداری کی والدہ نے نکاح کے موقع پر گلابی و ہرے رنگوں کے امتزاج کا لباس پہنا تھا جب کہ بختاور بھٹو نے منگنی کے موقع پر گلابی رنگ کا لباس پہنا۔

تاہم بختاور بھٹو زرداری کے لباس کو بھی سراہا گیا، ساتھ میں ان کے منگیتر کے لباس کی بھی تعریف کی گئی۔

منگنی کے موقع پر بختاور خوش دکھائی دیں—فوٹو: انسٹاگرام
منگنی کے موقع پر بختاور خوش دکھائی دیں—فوٹو: انسٹاگرام