• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

بھارت کے ہسپتال میں آتشزدگی سے کووڈ متاثرین ہلاک

شائع November 27, 2020

بھارتی ریاست گجرات کے شہر راج کوٹ کے ایک ہسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کوووڈ-19 سے متاثرہ 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق کورونا وارڈ میں آگ لگنے کے واقعے پر بھارتی سپریم کورٹ نے بھی برہمی کا اظہار کیا۔

حکومتی عہدیدار ادیت اگروال کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں موجود 3 مریض موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ دیگر دو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقلی کے دوران جان بر نہ ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی سی یومیں داخل دو مریض محفوظ رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024