• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یونیورسٹی اور آئن لائن کلاسز کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رہنما پالیسی کا اعلان

شائع November 27, 2020
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کورونا وائرس کے پیش نظر یونیورسٹیز کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا— فائل فوٹو: ڈان نیوز
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کورونا وائرس کے پیش نظر یونیورسٹیز کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا— فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 26 نومبر سے 10 جنوری تک جامعات کی بندش اور آن لائن یا ہائبرڈ ذرائع کے ذریعے تعلیم جاری رکھنے کے حکومت کے فیصلے پر عمل کرنے والے تعلیمی اداروں کے لیے نئی ’رہنما پالیسی' کا اعلان کردیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں وائس چانسلرز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ طریقہ کار اور حفاظتی انتظامات یقینی بناتے ہوئے کیمپس میں 'ضروری' افراد کے چھوٹے گروپوں کو آنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کردیا

اس سلسلے میں مزید کہا گیا کہ صرف کچھ خاص گروپ کے طلبہ کو کیمپس میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے اور اس ضمن میں کم آمدنی والے وہ طلبہ شامل ہو سکتے جن کو انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے یا مناسب آلات کی وجہ سے گھر میں مناسب رابطوں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، غیر ملکی طلبہ، پی ایچ ڈی یا ایم فل یا آخری سال کے طالب علم جن کو اپنا مقالہ مکمل کرنے کے لیے لیبارٹریوں کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے، تیسرے سال یا اس سے زیادہ میڈیکل کے طلبہ جن کو طبی تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ کیمپس میں جن طلبہ کو آنے کی اجازت دی جائے ان کی تعداد مجموعی رجسٹرڈ طلبہ کے 30 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے یا کیمپس کی شرائط کے مطابق کم تعداد ہو گی۔

اسی طرح وائس چانسلر فیکلٹی ممبران کو اپنے آن لائن لیکچر کی فراہمی یا تیاری کے لیے کیمپس آنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

2020 دسمبر کے لیے جن امتحانات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی انہیں ملتوی کردیا گیا ہے البتہ ایم ڈی سی اے ٹی سمیت دیگر داخلہ امتحانات، بھرتی امتحانات یا پہلے سے طے شدہ چھوٹے امتحانات کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ یونینز کی بحالی کی مخالفت کردی

اگر امتحانات کا انعقاد انتہائی ضروری ہو تو صحت اور حفاظت کے تمام پروٹوکولز پر سختی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے ان کا انعقاد کیا جاسکتا ہے۔

ہاسٹلز کے بارے میں نئی رہنما پالیسی میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ ہاسٹل میں محدود تعداد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس میں بھی پابندی پر عمل ضروری کرنا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ صرف ضروری کیٹیگری کے طلبہ کو ہی اجازت دی جائے گی، طلبہ کی تعداد ہوٹلوں کی ڈیزائننگ صلاحیت سے 30 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی (یا کم تعداد ہو اگر صحت کے ماہرین اس کی اجازت دیں تو)۔

اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کو سختی سے نافذ کیا جائے، جامعات ہاسٹل کے رہائشیوں کو بیرونی انفیکشن سے بچانے کے لیے الگ تھلگ رکھنے سمیت مناسب اقدامات اٹھائیں، اس کے علاوہ جامعات کیمپس میں فیکلٹی اراکین یا عملے کی موجودگی سے متعلق قواعد وضع کریں گی۔

تمام وائس چانسلرز اور اداروں کے سربراہان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی رعایت کو منصفانہ انداز میں بروئے کار لایا جائے، وہ اعلیٰ سطح کی اتھارٹی کے مالک ہیں لہٰذا اس معاملے کی مؤثر طریقے سے نگرانی کا انتظام کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 4 جامعات کو داخلے دینے سے روک دیا

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پبلک سیکٹر کی تمام یونیورسٹیز کو ایک ایک کروڑ روپے جاری کیے ہیں تاکہ آن لائن تعلیم کے عمل کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے درکار معاون انتظامات کو قائم کرنے میں ان کو مدد فراہم کی جاسکے۔

اس کے علاوہ یونیورسٹیاں فیکلٹی اراکین کو آن لائن تعلیم میں شامل ٹیکنالوجی سے متعلقہ پریشانیوں میں معاونت کے لیے سینئر، ٹیکنالوجی پر مہارت کے طلبہ کو بھرتی کرسکتے ہیں۔

مزید یہ کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اپنے اپنے شعبوں میں وائس چانسلرز کے ساتھ تعاون، سوالات یا خدشات کی وضاحت، بہترین طریقوں کے اشتراک اور اس پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے کووڈ ریسپانس نگرانی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس کمیٹی کی سربراہی پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز اختر کر رہے ہیں، ہم آہنگی اور تعاون پر مبنی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی متعلقہ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024