• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

رباب ہاشم کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرل

شائع November 26, 2020 اپ ڈیٹ November 27, 2020
اداکارہ نے  تقریب کی مناسبت سے مہندی رنگ کا  خوبصورت لہنگا زیب تن کیا—فوٹو:انسٹاگرام
اداکارہ نے تقریب کی مناسبت سے مہندی رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا—فوٹو:انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات جاری ہیں اور اب مایوں کے بعد ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

رباب ہاشم نے 2 روز قبل انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں اور فالوورز کو حیران کردیا تھا۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مایوں کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ پیلے رنگ کے سادہ سے لباس میں ملبوس تھیں اور ان کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی تھی۔

— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ روز اداکارہ رباب ہاشم کی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رباب ہاشم نے اس تقریب کی مناسبت سے مہندی رنگ کا ہی خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جس میں وہ بہت دلکش نظر آئیں اور اس کے ساتھ انہوں نے پھولوں سے آراستہ زیور بھی پہنا۔

مہندی کی تقریب میں دلہے نے بھی روایتی لباس پہنا، وہ اس موقع پر قیمض شلوار پر واسکٹ پہنے دکھائی دیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ رباب ہاشم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ صہیب شمشاد کے ساتھ موجود ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں انسٹاگرام پر ان کے فوٹوگرافر کی جانب سے رباب ہاشم کی مہندی کی مختلف خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انسٹاگرام پر رباب ہاشم کے والدین کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کی گئیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے اداکارہ نے اپنی مہندی کی تقریب کو بہت انجوائے کیا اور وہ بہت زیادہ خوش دکھائی دیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان کی مہندی میں پاکستانی اداکار جنید خان نے بھی شرکت کی اور اداکارہ رباب ہاشم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

جنید خان نے انسٹا اسٹوری میں رباب ہاشم کے ساتھ تصویر شیئر کی اور زندگی کے اس نئے سفر میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ رباب ہاشم آپ کو بہت بہت مبارک ہو اور دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں۔

رباب ہاشم کی مہندی کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024