• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عروہ حسین کے والد نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

شائع November 26, 2020
علیحدگی کی خبروں پر دونوں نے اور ماورا حسین نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
علیحدگی کی خبروں پر دونوں نے اور ماورا حسین نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

گزشتہ دو روز سے پاکستان میں سوشل میڈیا اور متعدد شوبز ویب سائٹس پر خبریں شائع ہو رہی تھیں کہ مقبول اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید نے راہیں جدا کرلیں۔

وائرل ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں نے ذاتی اختلافات کے باعث شادی کے محض تین سال بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور جلد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔

بعض سوشل میڈیا پوسٹس میں تو یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ دونوں کی طلاق کا معاملہ لاہور کی مقامی عدالت میں بھی چل رہا ہے۔

عروہ حسین اور فرحان سعید کی طلاق و علیحدگی کی خبروں میں کسی بھی مستند ذریعے کے بجائے قیاس آرائیوں سے کام لے کر خبریں وائرل کی گئیں۔

شوبز جوڑی کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں وائرل ہونے پر ان کے مداح بھی کافی پریشان اور مایوس دکھائے دیے تھے اور کئی مداحوں نے ایسی خبروں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

تاہم اب اداکارہ عروہ حسین کےو الد نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق پر خاموشی توڑتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی اور داماد خوشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

رپورٹ میں اداکارہ کے والد کے بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ مخدوم چوہدری نے بیٹی کی طلاق کا معاملہ عدالت میں چلنے کی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی کیس زیر سماعت نہیں۔

مزید پڑھیں: عروہ اور فرحان کی شادی بری نظیر کیوں؟

اداکارہ کے والد نے بتایا کہ آئندہ ماہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی چوتھی سالگرہ منائی جائے گی اور اس حوالے سے انہوں نے تیاریاں بھی کر رکھی ہیں۔

اداکارہ کے والد نے سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی معلومات کو جھوٹا اور من گھڑت بھی قرار دیا گیا۔

دونوں نے 2016 میں کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد منگنی کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2016 میں کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد منگنی کا اعلان کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ عروہ اور فرحان کی علیحدگی کی خبروں کو ان کے والد نے جھوٹا قرار دیا ہے، تاہم ایسی خبروں پر تاحال دونوں ستاروں نے کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا اور نہ ہی اس حوالے سے اداکارہ کی بہن ماورا حسین نے کوئی بیان دیا ہے۔

خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

شادی سے قبل دونوں نجی چینلز ہم ٹی وی کے ڈرامے 'اڈاری' اور اے آر وائے کے ڈرامے 'میرے اجنبی' میں ساتھ دکھائی دیے تھے اور ان کی جوڑی کافی پسند کی گئی تھی۔

شادی کے بعد بھی دونوں متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ دکھائی دیے اور دونوں کی جوڑی کا شمار پاکستان کی مشہور شوبز جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024