• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

یوٹیوب نے کورونا وائرس کے 'علاج' سے متعلق ویڈیو پر امریکی چینل کو معطل کردیا

شائع November 25, 2020
یہ معطلی ایک ہفتے تک جاری رہے گی—فائل فوٹو: اے ایف پی
یہ معطلی ایک ہفتے تک جاری رہے گی—فائل فوٹو: اے ایف پی

یوٹیوب نے کورونا وائرس کے 'علاج' سے متعلق گمراہ کن معلومات شیئر کرنے پر ون امریکا نیوز نیٹ ورک (او اے این این) کو معطل کردیا۔

برطانوی خبررساں ادارے 'بی بی سی' کی رپورٹ کے مطابق یہ چینل جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ہے، اسکی ویڈیوز پر ادائیگی بھی معطل کردی گئی ہے۔

یہ معطلی ایک ہفتے تک جاری رہے گی اس دوران اس یوٹیوب چینل پر کوئی ویڈیوز اپلوڈ نہیں کی جاسکیں گی اور مستقل میں ویڈیوز پر رقم وصول کرنے کے لیے اس چینل کو مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب کے کووڈ ویکسینز کے خلاف گمراہ کن مواد کی روک تھام کیلئے نئے اقدامات

یوٹیوب اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے اور اس نے کیو اے نان اور پیزا گیٹ سے وابستہ اکاؤنٹس بھی ہٹادیے ہیں۔

او اے این این سے متعلق بیان میں یوٹیوب نے کہا کہ عالمی وبا کے آغاز سے ہی ہم کورونا وائرس سے متعلق نقصان دہ گمراہ کن مواد معلومات کے پھیلاؤ کی کوششوں کو روکنے پر کام کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ محتاط جائزے کے بعد ہم نے او اے این این سے ایک ویڈیو ہٹادی ہے اور کووڈ-19 سے متعلق ہماری پالیسی کی خلاف ورزی پر چینل پر اسٹرئیک جاری کردی ہے۔

کورونا سے متعلق یوٹیوب کی پالیسی ایسے مواد کو روکنے کے لیے بنائی گئی ہے جو وبا کے ضمانتی علاج کا دعویٰ کرتے ہیں۔

ٰیوٹیوب کی تھری اسٹرائیکس پالیسی ہے، 90 روز میں دوسری خلاف ورزی کا نتیجہ 2 ہفتوں کی معطلی کی صورت میں نکلتا ہے اور تیسری اسٹرائیک کے نتیجے میں چینل پر مستقل پابندی عائد کردی جاتی ہے۔

او اے این این کو اگر اپنی ویڈیوز پر یوٹیوب کی جانب سے ادائیگی حاصل کرنی ہے تو اسے یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے لیے دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا۔

دیگر سوشل میڈیا فرمز جیسا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کی طرح یوٹیوب بھی گمراہ کن معلومات اور نفرت آمیز مواد کی کڑی نگرانی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات کی جانچ کیلئے حتمی پالیسی تشکیل

یوٹیوب کے مطابق فروری سے لے کر اب تک کورونا وائرس سے متعلق خطرناک یا گمراہ کن معلومات پر مبنی 2 لاکھ ویڈیوز ہٹائی جاچکی ہیں۔

رواں ہفتے ڈیموکریٹک سینیٹرز کے ایک گروہ نے یوٹیوب چیف ایگزیکٹو سے الیکشن کے نتائج سے متعلق تمام گمراہ کن معلومات ہٹانے پر زور دیا تھا۔

یوٹیوب کی جانب سے ایسی ویڈیوز ہٹائی جاچکی ہیں اور الیکشن میں ٹرمپ کی جیت کا اعلان کرنے والی ویڈیو پر وارننگ لیبل لگادیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے ٹوئٹ کیا تھا کہ او اے این این اور دیگر ذرائع جو جو بائیڈن کی فتح پر سوال اٹھاتے ہیں فاکس نیوز کا 'عظیم متبادل' ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025