• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مارک رفالو، اپنے 'ہم عمر' ریان رونلڈس کے والد بننے کو تیار

شائع November 25, 2020
حیران کن طور پر دونوں اداکار سپر ہیروز کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں — فائل فوٹو: ٹوئٹر
حیران کن طور پر دونوں اداکار سپر ہیروز کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں — فائل فوٹو: ٹوئٹر

اگرچہ اداکاروں کو عمر کی فکر کیے بغیر ہی کردار ادا کرنے ہوتے ہیں تاہم بعض اداکار فلموں میں ہم عمر اداکاروں کے والدین بننے کا کردار ادا کرنے سے کتراتے ہیں۔

لیکن جلد ہی آنے والی سائنس فکشن فلم میں ہولی وڈ کی سپر اسٹار مارک رفالو تقریبا اپنے ہم عمر اداکار ریان رونلڈس کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ نیٹ فلیکس کی آنے والی سائنس فکشن فلم 'دی ایڈم پروجیکٹ' میں مارک رفالو خود سے محض 8 سال کم عمر ریان رونلڈس کے والد بنیں گے۔

شوبز ویب سائٹ ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق ریان رونلڈس کی فلم 'دی ایڈم پروجیکٹ' کی کاسٹ میں مارک رفالو اور 61 سالہ کیتھرائن کنیر کو بھی شامل کرلیا گیا۔

مارک رفالو کی عمر 53 برس ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
مارک رفالو کی عمر 53 برس ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

فلم میں 53 سالہ مارک رفالو 45 سالہ ریان رونلڈس کے سائنسدان والد کا کردار ادا کریں گے جب کہ 61 سالہ کیتھرائن کنیر فلم میں ولن کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم کی کہانی خاتون ولن کی جانب سے سائنسدان کی بنائی گئی اہم ترین ٹیکنالوجی کو چرا کر اس کے غلط استعمال کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں سائنسدان کی ٹیکنالوجی چرانے والی عورت کا کردار 61 سالہ کیتھرائن کنیر ادا کریں گی جو فلم کے ہیرو ریان رونلڈس سے ڈیڑھ دہائی زائد العمر ہیں۔

ریان رونالڈس کی عمر 45 برس ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
ریان رونالڈس کی عمر 45 برس ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

اسی طرح فلم میں ہیرو کے والد کا کردار 53 سالہ مارک رفالو ادا کریں گے جو فلم میں ایک طبیعات دان ہوتے ہیں اور وہ کئی سال کی محنت کے بعد ایک منفرد ٹیکنالوجی بناتے ہیں، تاہم ویلن اس ٹیکنالوجی کو چرا لیتی ہیں۔

فلم میں ریان رونلڈس والد مارک رفالو کی جانب سے بنائی گئی منفرد ٹیکنالوجی کو واپس حاصل کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دیں گے۔

مذکورہ فلم میں اداکارہ جینیفر گارنر بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی اور وہ ممکنہ طور پر ہیرو کی محبوبہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

پرکشش اداکارہ 46 سالہ جینییفر گارنر بھی فلم کا حصہ ہوں گی—فائل فوٹو: رائٹرز
پرکشش اداکارہ 46 سالہ جینییفر گارنر بھی فلم کا حصہ ہوں گی—فائل فوٹو: رائٹرز

'دی ایڈم پروجیکٹ' نامی مذکورہ سائنس فکشن فلم میں بڑی کاسٹ کے علاوہ نئے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے اور عمر رسیدہ ولن خاتون کی طاقت بڑھانے کے لیے انہیں نوجوان اداکارائیں اور اداکار بھی ساتھی کے طور پر دیے جائیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی شوٹنگ کب تک شروع ہوگی اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی شوٹنگ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہوگی اور اسے 2021 کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

کیتھرائن کنیر فلم میں بری عورت کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: اے ایف پی
کیتھرائن کنیر فلم میں بری عورت کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024