• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے زائد کی کمی

شائع November 24, 2020
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے — فائل فوٹو
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے — فائل فوٹو

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خالص سونے کی فی اونس قیمت 51 ڈالر گھٹ کر ایک ہزار 815 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اس غیر معمولی کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 15 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 94 ہزار 736 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ، سونا مزید سستا ہوگیا

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی سے ایک ہزار 180 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کمی سے ایک ہزار 11 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی نظر آیا۔

پاکستان میں اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ

ماہرین نے چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی بڑھتی ہوئی خریداری، امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے اہم کرنسیوں کی قدر میں کمی، سونے میں سرمایہ کاری بڑھنے اور کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اس قدر اضافے کی وجہ قرار دیا تھا۔

تاہم گزشتہ ایک ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024