• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مافیا نے ’زمین حاصل’ کرنے کیلئے یونین کونسل کی عمارت منہدم کردی

شائع November 22, 2020
مافیا اپنے ساتھ ملبہ بھی لے گئی—فوٹو: ڈان
مافیا اپنے ساتھ ملبہ بھی لے گئی—فوٹو: ڈان

لیہ: سیاسی حمایت یافتہ لینڈ مافیا نے تجارتی اراضی کے حصول کے لیے یونین کونسل چوبارا کی نئی عمارت کو منہدم کردیا اور ملبہ بھی صاف کردیا جبکہ اس تمام صورتحال کے دوران تحصیل انتظامیہ کہیں اور ہی دیکھتی ہوئی نظر آئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات تفویض کرنے کے دوسرے مرحلے کے دوران اس وقت کے یونین کونسل ناظم اللہ نواز خان نے زمین کو یوسی کی نئی عمارت کے لیے دیا تھا کیونکہ پرانی عمارت خستہ حال ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: ڈان تحقیقات: لینڈ مافیا کے ریکٹس اور تباہی کی پیش گوئی

اس حوالے سے سابق کونسلر طارق گودارا کا کہنا تھا کہ ’ضلعی حکومت نے منصوبے کے لیے 12 لاکھ روپے مختص کیے تھے، جس میں سے کچھ یوسی کی اس نئی عمارت کی تعمیر پر خرچ ہوئے جسے 2007 میں مکمل کرلیا گیا تھا‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’حیران کن طور پر بلدیاتی حکومت بھی اس عمارت کی ملکیت سے انکار کر رہی ہے‘۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب لینڈ مافیا نے ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے عمارت کو منہدم کردیا جس میں 3 کمرے، ایک واش روم اور ورانڈا شامل تھا جبکہ وہ ملبہ بھی ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین: بدامنی میں لینڈ مافیا کا کردار؟

ادھر ایک شہری نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دن کی روشنی میں عمارت منہدم کرنے کے باوجود تحصیل انتظامیہ نے لینڈ مافیا کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔

اس حوالے سے جب چوبارا کے اسسٹنٹ کمشنر سلیمان لون سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’یہ زمین ایک مقامی رہائشی کی نجی ملکیت ہے لیکن ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024