• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سشانت کیس سے متعلق الزامات پر اکشے کا یوٹیوبر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

شائع November 20, 2020
اکشے کمار کی جانب سے لا فرم ے توسط سے 17 نومبر کو قانونی نوٹس بھیجا گیا— فوٹو:دی کوئنٹ
اکشے کمار کی جانب سے لا فرم ے توسط سے 17 نومبر کو قانونی نوٹس بھیجا گیا— فوٹو:دی کوئنٹ

بولی وڈ اداکار اکشے کمار نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات سے متعلق کیس میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے پر بہار سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی جانب سے لا فرم آئی سی لیگل کے توسط سے 17 نومبر کو قانونی نوٹس بھیجا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ راشد صدیقی، نے اپنے یوٹیوب چینل ایف ایف نیوز پر ان کے خلاف متعدد توہین آمیز اور مذموم ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

اکشے کمار نے یوٹیوبر کو بھیجے گئے نوٹس میں ان سے غیر مشروط معافی اور چینل سے قابل اعتراض ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیوبر راشد صدیقی کو ممبئی پولیس نے پہلے ہی توہین آمیز مواد سے متعلق علیحدہ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

—فوٹو:ڈی این اے انڈیا
—فوٹو:ڈی این اے انڈیا

نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارے مؤکل (اکشے کمار) کا کہنا ہے کہ آپ ( راشد صدیقی) کی اسکینڈل اور توہین آمیز ویڈیوز کی وجہ سے انہیں ذہنی صدمے اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

نوٹس کے مطابق اکشے کمار نے ٰیوٹیوبر سے 5 ارب بھارتی روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اکشے کمار کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ان ویڈیوز میں اداکار کے خلاف کئی جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے کہ انہوں نے اداکارہ ریا چکر بورتی کو کینیڈا فرار ہونے میں مدد کی۔

نوٹس کے مطابق یوٹیوبر نے بے بنیاد الزامات لگائے کہ اکشے کمار نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق تبادلہ خیال کے لیے مہارشٹرا کے وزیر ادیتیا ٹھاکرے اور ممبئی پولیس کمشنر سے خفیہ ملاقاتیں کیں۔

لا فرم کے نوٹس میں مزید کہا گیا کہ یہ ویڈیوز جھوٹی، بے بنیاد اور توہین آمیز ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے دانستہ طور پر جاری کی گئی ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارے مؤکل ان ویڈیوز کی وجہ سے عوامی سطح پر شرمندگی، بے سکونی اور بے چینی کا شکار ہونے پر برہم ہیں۔

—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
—فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

بولی سپر اسٹار کی جانب سے راشد صدیقی سے غیر مشروط معافی، تمام ویڈیوز ہٹانے اور مستقبل میں ایسے مواد اپلوڈ نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو بظاہر ڈپریشن کے باعث خودکشی کرلی تھی اور ابتدائی تین دن میں ہی ان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم جاری کی گئی تھی، جس میں ان کے قتل کے خدشات کو مسترد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی چینلز و اینکرز کو بولی وڈ کے خلاف توہین آمیز مواد نشر نہ کرنے کی ہدایت

اگرچہ زیادہ تر ماہرین اور سیکیورٹی عہدیدار اس بات پر متفق ہیں کہ سشانت سنگھ نے بظاہر خودکشی کی، تاہم اداکار کے مداح اور ان کے قریبی رشتہ و اہل خانہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں پریشان کرکے خودکشی پر مجبور کیا گیا۔

بعدازاں تحقیقات کے دوران ستمبر میں سشانت سنگھ راجپوت کے لیے منشیات کا بندوبست کرنے کے الزام میں ان کی سابق گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکر بورتی کو گرفتار کیا گیا تھا جو اب ضمانت پر رہا ہیں۔

ریا چکربورتی کی گرفتاری کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ نے نارکوٹکس بیورو کے سامنے کم از کم 28 بولی وڈ شخصیات کے منشیات استعمال کرنے کے حوالے سے بتایا تھا۔

جس کے بعد سے کچھ بولی وڈ شخصیات کو تفتیش کے لیے طلب بھی کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024