• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سوشل میڈیا قواعد برقرار رکھنے پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کا ملک چھوڑنے کا انتباہ

شائع November 20, 2020
فروری میں وزیر اعظم نے جس مشاورت کا اعلان کیا تھا وہ کبھی نہیں ہوا، ایشیا انٹرنیٹ اتحاد - فائل فوٹو:اے ایف پی
فروری میں وزیر اعظم نے جس مشاورت کا اعلان کیا تھا وہ کبھی نہیں ہوا، ایشیا انٹرنیٹ اتحاد - فائل فوٹو:اے ایف پی

حکومت کی جانب سے پاکستان میں سوشل میڈیا کی حکمرانی کے حوالے سے قواعد نافذ (نوٹیفائی) کیے جانے کے ایک روز بعد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ ان ضوابط کے تحت ان کا ملک میں اپنا کام جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 'غیر قانونی آن لائن مواد کو روکنا اور انہیں ہٹانا (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظت قواعد 2020)' کے عنوان سے یہ قواعد الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 (پیکا) کے تحت وضع کیے گئے ہیں۔

جمعرات کو ڈان کو دیے گئے بیان میں ایشیا انٹرنیٹ اتحاد (اے آئی سی) نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو ہدف بنائے جانے والے نئے قانون کے دائرہ کار کے ساتھ ساتھ حکومت کے 'مبہم اقدام' کے بارے میں بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے جس کے ذریعے یہ قواعد تیار کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا قواعد نافذ، اسٹیک ہولڈرز کی شدید مخالفت

قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں وزیر اعظم عمران خان نے شہری تحفظ (آن لائن نقصان کے خلاف) قواعد 2020 کو جاری کرنے پر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد مواد کی ریگولیشن کے بارے میں 'بڑے پیمانے پر' مشاورت شروع کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اے آئی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جیف پین نے بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'فروری میں جس مشاورت کا اعلان کیا گیا تھا وہ کبھی نہیں ہوا'۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں نے خبردار کیا کہ ان قوانین کی وجہ سے اے آئی سی ممبران کو پاکستانی صارفین اور کاروباری اداروں کو اپنی خدمات کی فراہمی کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔

نئے قواعد کے تحت سوشل میڈیا کمپنیاں متعلقہ تفتیشی ایجنسی کو کسی بھی طرح کی معلومات یا اعداد و شمار کو ڈیکرپٹڈ، پڑھنے کے قابل اور قابل فہم شکل میں فراہم کریں گی۔

جواز بخش تکنیکی پابندیوں کے تابع فراہم کی جانے والی معلومات میں صارفین کی معلومات، ٹریفک کا ڈیٹا، مواد کا ڈیٹا اور کوئی دوسری معلومات یا ڈیٹا شامل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ترامیم کے بعد نئے سوشل میڈیا قوانین جاری کردیے

اے آئی سی نے کہا کہ 'سخت ڈیٹا لوکلائزیشن کی ضروریات سے لوگوں کو مفت اور عام انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچے گا اور پوری دنیا کے لیے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت تک کا راستہ بند ہوجائے گا'۔

کمپنیوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے اختیارات میں وسعت کو دیکھ کر افسوس ہوا جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو رازداری اور اظہار رائے کی آزادی سے متعلق انسانی حقوق کے قائم کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر مجبور کرسکیں گے۔

فروری سے جب قواعد پہلی بار جاری کیے گئے تھے تو اے آئی سی نے بار بار حکومت سے مشاورتی جامع حکمت عملی اپنانے کی تاکید کی تھی۔

اس سے قبل اکتوبر میں اے آئی سی نے وزیر اعظم خان کو ایک خط میں مشاورتی عمل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024