• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

افیئر کے اعتراف کے بعد جاپانی پاپ اسٹار معطل

شائع November 19, 2020
فوٹو: ریکس فیچرز
فوٹو: ریکس فیچرز

جاپان کے نامور گلوکار ماساہیکو کونڈو کو ان کی ایجنسی نے افیئر کا اعتراف کرنے کے بعد معطل کردیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جونی اینڈ ایسوسی ایٹس نے کہا کہ ناسو ماساہیکو کونڈو کا 'لاپروا' رویہ 'سخت سزا' کا مستحق تھا۔

شادی کے باوجود افیئر کے اعتراف کے بعد 56 سالہ گلوکار کو کام کی تمام مصروفیات سے روک دیا گیا ہے۔

جاپان میں عوامی شخصیات کو افیئر سامنے آنے کے بعد سخت سزاؤں اور جرمانے کا سامنا ہونا عام ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس کے پیشہ ورانہ نقصانات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

ماساہیکو کونڈو کے تعلق کی خبر گزشتہ ہفتے ایک گوسپ میگزین کی جانب سے سب سے پہلے رپورٹ کی گئی تھی۔

تاہم جاپان کی سب سے زیادہ طاقتور ٹیلنٹ ایجنسیز میں سے ایک جونی اینڈ ایسوسی ایٹس نے کہا کہ ایک شادی شدہ شخص کے طور پر ماساہیکو کونڈو کا 'رویہ لاپروا تھا' اور ان میں ' آگاہی اور ذمہ داری کے احساس کی کمی تھی'۔

ٹیلنٹ ایجنسی کے بیان میں کہا گیا کہ ' محتاط غور کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ سخت سزا کی ضرورت ہے'۔

بیان کے مطابق ماساہیکو کونڈو جو 1980 کی دہائی میں جے-پاپ آئیڈل تھے، انہوں نے معافی مانگی تھی اور اپنے رویے پر غور کرنے اور 'بہتر انسان بننے کے لیے' پیچھے ہٹنے کی پیشکش کی تھی۔

میچی کے نام سے مقبول گلوجار کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کچھ مداحوں نے ان کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے ان کی اہلیہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

جاپان کی دیگر شخصیات بھی ایسے معاملات سامنے آنے پر مستعفی ہوچکے ہیں۔

2016 میں جاپان کے ایک رکن پارلیمنٹ نے افیئر کے اعتراف کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

گزشتہ ماہ جاپان سوئمنگ فیڈریشن نے ملک کے نامور تیراک دایا سیٹ کو معطل کردیا تھا جب ایک میگزین نے ان کے افیئر کے شواہد شائع کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024