• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ہونڈا کی نئی جنریشن سوک کیسی ہوگی؟

شائع November 18, 2020
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ویسے تو لگتا ہے کہ ہونڈا نے اپنی 10 جنریشن سوک کو کچھ عرصے پہلے ہی متعارف کرایا تھا، مگر حقیت تو یہ ہے کہ اس کو 5 سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔

ہونڈا سوک اس کمپنی کی مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے، جو پاکستان میں بھی بہت زیادہ پسند کی جاتی ہے۔

عام طور پر 5 سال بعد ہونڈا کی جانب سے کسی گاڑی میں نمایاں تبدیلیاں کی جاتی ہیں اور 11 جنریشن سوک بھی جلد متعارف ہونے والی ہے۔

جی ہاں ہونڈا کے 11 جنریشن سوک کا پروٹوٹائپ سامنے آگیا ہے جو کہ اصل گاڑی کی ہوبہو نققل ہے جو اگلے سال پیش کی جارہی ہے۔

یہ سیڈان اور ہیچ بیک شکل میں دستیاب ہوگی اور کمپنی کے مطابق نئی سوک موجود پلیٹ فارم کا موڈیفائیڈ ورژن ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اگرچہ دیکھنے میں یہ زیادہ لمبی اور چوڑی لگتی ہے، مگر مجموعی طور پر بس ایک انچ لمبی ہوگی۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

نئی سوک کا ڈیزائن سادہ اور کلین ہے جو دیکھنے میں ہلکی باڈی کا احساس دلاتا ہے جو کہ اوریجنل سوک سے متاثر ہے۔

اس نئی گاڑی میں سب بڑی تبدیلی اس کی سطح خاص طور پر گاڑی کی سائیڈز میں محسوس ہوگی۔

اس نئی سوک میں ہیڈلائٹ سے ٹیل لائٹ تک ایک لائن جارہی ہے اور ایک لائن پہیوں کے نیے ہے اور بس۔

ایل ای ڈی لائٹ کو چھوٹا کیا گیا ہے تاکہ پتلی گرل کے باوجود کشادگی کا احساس ہو اور اب گرل میں کروم یونی برو کو ختم کیا جارہا ہے۔

بیک پر لائٹ زیادہ بڑی اور روایتی ساخت کی ہے جو موجودہ سوک کی لائٹس سے مختلف ہے، یا یوں کہہ لیں کہ زیادہ سادہ ہے۔

مجموعی طور پر نئی سوک زیادہ کلین اور پریمیئم نظر آتی ہے، کم از کم پروٹوٹائپ ماڈل کی حد تک۔

ڈیش بورڈ پرپ ایک پتلا ایئروینٹ موجود ہے جس میں 9 انچ کی ٹچ اسکرین دی گئی ہے جبکہ فزیکل ناب اورر بٹن موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

11 جنریشن سوک میں پہلی بار ڈیجیٹل گیج کلسٹر دیا جارہا ہے جبکہ سینٹرل ٹچ اسکرین بھی سب سے بڑی ہوگی۔

ہونڈا کا کہنا ہے کہ متعدد نئے سیفٹی فیچرز اور نئے ایئربیگز ڈیزائن کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے مگر ان کی تفصیلات نہیں بتا گئیں۔

دیگر تفصیلات کا اعلان بھی نہیں کیا گیا مگر امکان یہی ہے کہ اس میں موجودہ ماڈل جیسا انجن ہی ہوگا یعنی 2.0 لیٹر ان لائن فور بیس موٹر اور 1.6 لیٹر ٹربو فور اپ گریڈ انجن۔

یہ گاڑی اگلے سال موسم بہار میں متعارف کائے جانے کا امکاان ہے جسے ہونڈا سوک 2022 کا نام دیا جائے گا، جس کے بعد ہیچ بیک، سائی اور ٹائپ آر ماڈل پیش کیے جائیں گے۔

اس کی قیمت 22 ہزار ڈالرز (لگ بھگ 35 لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024