• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امریکی ڈاکٹر نے ماسک کی وجہ سے چشمے پر آنے والی دھند کا حل بتادیا

شائع November 16, 2020
ماسک پہننے کی وجہ سے چشمے پر دھند آجاتی ہے جس سے لوگوں کو دیکھنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے—فوٹو:شٹراسٹاک
ماسک پہننے کی وجہ سے چشمے پر دھند آجاتی ہے جس سے لوگوں کو دیکھنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے—فوٹو:شٹراسٹاک

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک اب ہماری طرزِ زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور ہم جہاں بھی جائیں ماسک کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔

عوامی مقامات ہوں یا اسکولز اور دفاتر غرض یہ کہ ہر جگہ اب ماسک کا استعمال لازمی ہے جبکہ کچھ ممالک میں تو ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے اور اس وبا پر قابو پایا جائے۔

مزید پڑھیں: کیا فیس ماسک کا استعمال کورونا وائرس سے سو فیصد تحفظ فراہم کرتا ہے؟

تاہم ہر وقت ماسک پہنے رہنے سے لوگوں کو کچھ مسائل بھی سامنے آتے ہیں جن میں ایک بڑے مسئلے کا سامنا ان افراد کو ہوتا ہے جن کی نظر کمزور ہے اور وہ چشمہ لگاتے ہیں۔

—فوٹو:شٹراسٹاک
—فوٹو:شٹراسٹاک

دراصل جب ماسک لگایا جاتا ہے تو سانس لینے کی وجہ سے ناک سے نکلنے والے بخارات چشمے پر دھند کا باعث بنتے ہیں۔

چشمے پر دھند کی وجہ سے لوگوں کو دیکھنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس دھند سے عارضی چھٹکارے کے لیے بار بار چشمہ بھی صاف کیا جاتا ہے۔

لیکن ماسک کی وجہ سے چشموں پر دھند کا مسئلہ جوں کا توں برقرار رہتا ہے۔

تاہم اب ایک امریکی ڈاکٹر نے اس اہم مسئلے کا سامنا کرنے والے افراد کو ایک ترکیب بتاتے ہوئے اس دھند کا حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

جس پر عمل کرکے اب ماسک پہنا جائے تو چشمے پر دھند نہیں آئے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ڈاکٹر ڈینئل ایم ہیفر مین نے ایک پوسٹ میں اکثر لوگوں کو ماسک کی وجہ سے درپیش اس مسئلے کا ایک سادہ اور آسان حل بتایا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اگر آپ کو اپنی ناک پر ماسک رکھنے یا اس کی وجہ سے چشمے پر دھند کے مسائل کا سامنا ہے تو اس کا حل یہ ہے کہ ماسک لگانے کے بعد ناک پر ایک سنی پلاسٹ لگائیں۔

ڈاکٹر ڈینئل نے کہا کہ ماسک پر اس جگہ سنی پلاسٹ سے حیران کن کام ہوگا اور چشمے پر دھند نہیں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گھر پر ماسک بنانے کا طریقہ

انہوں نے ٹوئٹر صارفین کو اسے شیئر کرنے کا بھی کہا تھا اور کہا تھا کہ اس سے آپ زندگیاں بچا سکتے ہیں۔

بعد ازاں ڈاکٹر ڈینئل کی ٹوئٹ کو کافی زیادہ پسند کیا گیا یہاں تک کہ اسے 67 ہزار سے زائد صارفین نے ری ٹوئٹ بھی کیا۔

ٹوئٹر پر اکثر صارفین نے ڈاکٹر ڈینئل کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ کئی ماہ سے اس مسئلے کا شکار تھے اور اب ان کے لیے آسانی پیدا ہوگئی ہے۔

بعد ازاں ڈاکٹر ڈینئل نے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ان کی اس ترکیب کو شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کہ اتنے زیادہ لوگوں نے اس ترکیب کو پھیلایا، اچھے کام کے لیے سوشل میڈیا کی طاقت کا استعمال عظیم چیزوں کا باعث بن سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024