• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

گلیکسی ایس سیریز کے فونز کی تفصیلات قبل از وقت لیک

شائع November 16, 2020
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز جنوری میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، مگر اس کی لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

اب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگلے سال 3 فونز گلیکسی 21، ایس 21 پلس اور ایس 21 الٹرا متعارف کرائے جائیں گے۔

اینڈرائیڈ پولیس کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 21 اور ایس 21 پلس میں ایف ای ڈی پلس ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

گلیکسی ایس 21 میں 6.2 انچ جبکہ ایس 21 پلس میں 6.7 انچ اور ایس 21 الٹرا میں 6.8 انچ ڈسپلے ہوگا، جبکہ الٹرا ماڈل میں نیا ایل ٹی پی او پینل دیا جائے گا۔

اس نئی لیک میں یہ بھی تصدیق کی گئئی کہ ایس 21 الٹرا میں ایس پین اسٹائلوس سپورٹ بھی دی جارہی ہے مگر یہ ڈیوائس کے ساتھ نہیں ہوگا، جیسا نوٹ سیریز میں دیا جاتا ہے بلکہ الگ سے خریدنا پڑے گا۔

لیک کے مطابق گلیکسی ایس 21 میں پلاسٹک بیک دی جائے گی جائے جبکہ الٹرا میں گلاس بیک ہوگی مگر ایس 21 پلس کے میٹریل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

تینوں فونز میں اسنیپ ڈراگون 875 یا سام سنگ کا اپنا ایکسینوس 2100 پراسیسر دیا جائے گا، جس کا انحصار خطے پر ہوگا۔

جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو ایس 21 اور ایس 21 پلس میں گزشتہ سال کے ماڈلز جیسا سیٹ اپ ہی ہوگا، یعنی 12 میگا پکسل مین کیمرا، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرے۔

ایس 21 الٹرا میں سام سنگ کا نیا 108 میگا پکسل ایچ ایم تھری کیمرا دیا جائے گا جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی روشنی کی حساسیت پہلے سے 12 فیصد بہتر ہے۔

اس فون میں 10 میگا پکسکل کے 2 ٹیلی فوٹو لینس بھی دیئے جائیں گے جو بالترتیب 3 ایکس اور 10 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ ایس 20 الٹرا کے مقابلے میں 130 فیصد بڑے پکسلز کی سہولت فراہم کریں گے۔

ایس 20 الٹرا میں چوتھا کیمرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس ہوسکتا ہے۔

ایس 21 میں 4000 ایم اے ایچ، ایس 21 پلس میں 4800 ایم اے ایچ اور ایس 21 الٹرا میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہوسکتی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا جائے گا۔

عام طور پر گلیکسی ایس سیریز کے فلیگ شپ فونز فروری میں متعارف کرائے جاتے ہیں۔

مگر پہلی بار جنوبی کورین کمپنی کی جانب سے گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز جنوری میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے گلیکسی ایس 21 سیریز کے 3 فونز 14 جنوری کو پیش کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024