• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

ایران میں ایک مرتبہ پھر کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ

شائع November 16, 2020

ایران کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس میں 13 ہزار 53 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 486 افراد کی موت ہوئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک ایران کی حکومت کا کہنا تھا کہ وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔

وزارت صحت کی ترجمان سیما لاری نے مقامی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 75 ہزار 121 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 41 ہزار 979 تک بڑھ چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024