• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پنکج ترپاٹھی سے جواب ملنے پر اقرا عزیز خوش

شائع November 16, 2020
اداکارہ نے چند دن قبل بھارتی اداکار کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
اداکارہ نے چند دن قبل بھارتی اداکار کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی پولیٹیکل تھرلر ویب سیریز 'مرزاپور 2' کی کہانی کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی سراہا گیا اور سیریز کو پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی پسند کیا۔

'مرزاپور 2' کو ایکشن، کرداروں اور کہانی کی وجہ سے پسند کرنے والے پاکستانی اداکاروں میں اداکارہ اقرا عزیز بھی شامل ہیں، جنہوں نے سیریز دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی پسندیدگی کا اظہار بھی کیا تھا۔

اقرا عزیز نے پولیٹیکل تھرلر ویب سیریز دیکھنے کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سیریز کے مرکزی کردار اداکار پنکج ترپاٹھی کی تعریف بھی کی تھی۔

اقرا عزیز نے چند دن قبل اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں 'مرزاپور 2' میں اکھنڈاننڈ ترپاٹھی کا مرکزی کردا ادا کرنے والے اداکار پنکج ترپاٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں پسندیدہ کردار قرار دیا تھا۔

اقرا عزیز نے پنکج ترپاٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'ہائے، کلین بھیا، آپ میرے فیورٹ ہو' ساتھ ہی اداکارہ نے بھارتی اداکار کو اسٹوری میں مینشن بھی کیا تھا۔

اداکارہ نے بھارتی اداکار کے جواب کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام
اداکارہ نے بھارتی اداکار کے جواب کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام

اسٹوری شیئر کیے جانے کے بعد پنکج ترپاٹھی نے بھی اقرا عزیز کی اسٹوری پر انہیں جواب دیتے ہوئے ہاتھ جوڑنے کی ایموجی سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارتی اداکار کی جانب سے جواب ملنے کے بعد اقرا عزیز نے اسٹوری پر پنکج ترپاٹھی کے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ انہیں پنکج ترپاتھی نے جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی افضل کی ٹوئٹ پر ’مرزاپور 2‘ کے بائیکاٹ کی مہم

اقرا عزیز بھارتی اداکار کی جانب سے جواب ملنے پر بے حد خوش دکھائی دیں اور انہوں نے پنکج ترپاٹھی کے جواب کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکار کے لیے محبتوں اور شکرانے کے ایموجیز بھی شیئر کیے۔

خیال رہے کہ پپنکج ترپاٹھی نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز 'مرزاپور 2' میں اکھندانند ترپاٹھی کا مرکزی کردا ادا کیا ہے، جنہیں سیریز میں کلین بھیا بھی کہا جاتا ہے۔

'مرزاپور 2' اسی نام سے 2018 میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز کا دوسرا سیزن ہے، مذکورہ ویب سیریز میں ریاست اترپردیش اور بہار کے درمیان موجود علاقے پورو وانچل کے خطے میں ہونے والے جرائم اور تشدد پر مبنی سیاست کو دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتیوں کے بائیکاٹ کے باوجود ’مرزاپور 2‘ ریلیز

ویب سیریز کی کہانی فکشنل ہے تاہم سیریز میں جس علاقے کو دکھایا گیا ہے، وہ بھارت میں کئی سال سے تشدد کا مرکز رہا ہے اور وہاں الگ ریاست کے مطالبے اٹھتے رہے ہیں۔

ویب سیریز میں پنکج ترپاٹھی کے علاوہ دیویندو شرما، علی افضل، رسیکا دگل، بینا ترپاٹھی اور پھول چند ترپاٹھی سمیت دیگر اداکاروں نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

'مرزاپور 2' کو گزشتہ ماہ 23 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس کی شاندار کامیابی کے بعد اس کی ٹیم نے سیریز کا تیسرا سیزن بنانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024