• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک میسنجر میں میسجز غائب ہونے والا فیچر متعارف

شائع November 14, 2020
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے رواں ماہ اپنی زیرملکیت میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ میں ایک فیچر متعارف کرایا تھا، جو نئے پیغامات کو 7 دن بعد خودبخود غائب کردے گا، جسے ڈس اپیئرنگ میسجز کا نام دیا گیا تھا۔

اب فیس بک نے اس سے ملتا جلتا فیچر میسنجر کے لیے بھی متعارف کرادیا ہے۔

وینش موڈ نامی یہ فیچر واٹس ایپ سے مختلف ہے کیونکہ اس میں پیغامات ایک بار دیکھے جانے اور چیٹ ونڈو بند کیے جانے پر غائب ہوں گے۔

فیس بک کے مطابق اس فیچر کا مقصد قریبی دوستوں اور گھروالوں سے اس فکر کے بغیر رابطے میں رہنا ہے کہ وہ بات چیت برسوں تک موجود رہے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر میمز، گفس، اسٹیکرز اور ری ایکشنز کے لیے بہترین ہے، جن کو آپ چیٹ ہسٹری میں دیکھنا نہیں چاہتے۔

یہ فیچر صارف کو خود ٹرن آن کرنا ہوگا، جس کے لیے کسی چیٹ تھریڈ کو سوائپ اپ کرنا ہوگا اور وینش موڈ کام کرنے لگے گا۔

سوائپ اپ دوبارہ کرنے پر معمول کی چیٹ واپس آجائے گی، تاہم یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب چیٹ میں شامل دونوں افراد نے اسے ایکٹیو کیا ہوا ہو۔

اس موڈ کے دوران پرائیویسی کے لیے کئی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے جیسے چیٹ میں اسکرین شاٹ لینے پر صارف کو بتایا جائے گا۔

اس سے قبل ستمبر میں فیس بک کی جانب سے انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز کو میسنجر سے منسلک کرنے کا آپشن پیش کیا گیا تھا۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ واٹس ایپ میں بھی ڈس اپیئرنگ میسجن کے نام سے یہ فیچر متعارف کرایا گیا جس میں اہم فرق یہ تھا کہ اس میں پیغامات 7 دن بعد ہی غائب ہوں گے۔

یہ نیا فیچر میسنجر اور انسٹاگرام میں بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطاب فی الحال اسے امریکا اور چند دیگر ممالک میں میسنجر میں پیش کیا جارہا ہے اور جلد یورپی یونین میں پیش کیا جائے گا۔

انسٹاگرام میں یہ پہلے سے ہی متعدد ممالک میں دستیاب ہے مگر آنے والے ہفتوں میں یہ امریکی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024