• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

جب 51 سالہ خاتون نے اپنی نواسی کو جنم دیا

شائع November 12, 2020
— فوٹو بشکریہ اے بی سی نیوز
— فوٹو بشکریہ اے بی سی نیوز

امریکا میں ایک 51 سالہ خاتون نے اپنی نواسی کو جنم دیا ہے۔

ریاست الینواس سے تعلق رکھنے والی 51 سالہ جولی لونگ نے 2 نومبر کو بانجھ پن کے باعث مشکلات سے دوچار اپنی بیٹی برائنا لوک ووڈ کے لیے نواسی کو جنم دیا۔

پیدائش کے وقت بچی صحت مند تھی اور اس کا نام برائر جولیٹ لوک ووڈ رکھا گیا۔

یہ برائنا لوک ووڈ اور ان کے شوہر آرون کی پہلی اولاد بھی ہے۔

برائنا لوک ووڈ نے بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ یقیناً ایک اچھا تجربہ تھا، جس کے دوران مجھ پر جذبات کا غلبہ رہا، میری ماں نے یہ سب کھ میرے لیے کیا اور اب بھی کررہی ہیں'۔

بچی کی پیدائش آپریشن سے ہوئی تھی کیونکہ جولی لونگ کو کچھ مسائل کا سامنا ہوا تھا۔

برائنا لوک ووڈ کے مطابق 'حمل کے دوران میری ماں کو کچھ مسائئل ضرور ہوئے مگر انہوں نے اپنا کام بخوبی کیا، وہ بہت جذباتی دن تھا'۔

یہ جوڑا 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا اور جب سے اولا کا خواہشمند تھا مگر کئی بار اسقاط حمل اور سرجریز کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں سروگیسی کا مشورہ دیا تھا۔

برائنا لوک ووڈ نے رواں سال کے شروع میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا 'بانجھ پن سے جدوجہد میری زندگی کا سب سے مشکل دور تھا، جب آپ کے پاس زندگی کا ایک منصوبہ ہو اور بانجھ پن جیسی رکاوٹ کا سامنا ہو، تو میری شخصیت بکھرنے لگی تھی'۔

ڈاکٹر نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ سروگیسی کے لیے اپنے خاندان کی خاتون یا دوست کو تلاش کریں، کیونکہ کسی ایجنسی کے ذریعے ایسا کرنے پر ایک لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا خرچہ ہوسکتا ہے۔

مگر برائنا نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی 51 سالہ ماں یہ کام کریں گی، مگر انہوں نے ہی سب سے پہلے یہ بات اپنی بیٹی سے کہی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024