• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ڈونلڈ ٹرمپ ہار نہیں مانیں گے، شکست پر لڑ پڑیں گے، سابق اہلیہ

شائع November 11, 2020
ایوانا ٹرمپ نے 1977 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
ایوانا ٹرمپ نے 1977 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے والے امریکی صدر 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ و سابق ماڈل 71 سالہ ایوانا ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر ضدی ہیں، وہ ہار نہیں مانیں گے۔

امریکی میگزین پیپلز کو دیے گئے انٹرویو میں ایوانا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی انتخابات میں سابق شوہر کی شکست کو تسلیم کر چکی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ہار اور جیت کا یہ کھیل ہوجائے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو جانتی ہیں، وہ ضدی ہیں، وہ کبھی بھی اپنی شکست تسلیم نہیں کرتے۔

ایوانا ٹرمپ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ آسانی سے اپنی شکست کو نہ تو تسلیم کریں گے اور نہ ہی وہ ہار مانیں گے بلکہ وہ ہارنے کے باوجود اپنی جیت کے لیے لڑیں گے۔

ایوانا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 1992 میں طلاق ہوگئی تھی—فائل فوٹو: وائر امیجز
ایوانا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 1992 میں طلاق ہوگئی تھی—فائل فوٹو: وائر امیجز

انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے اور ان کے تینوں بچے قید و انتہائی سخت سیکیورٹی کی زندگی سے آزاد ہوگئے۔

ان کے مطابق وہ اس بات پر خوش ہیں کہ اب ان کے تمام بچے عام امریکی افراد کی طرح زندگی گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میلانیا کا ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے پر غور

خیال رہے کہ ایوانا ٹرمپ ماضی کی مقبول ماڈل ہیں اور وہ ماضی میں پلے بوائے جیسے میگزین کے لیے بھی فوٹوشوٹ کروا چکی ہیں۔

ایوانا ٹرمپ نے 1977 میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شادی کی تھی اور دونوں کے درمیان 15 سال بعد 1992 میں طلاق ہوگئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو تینوں بڑے بچے ایوانا ٹرمپ سے ہوئے، جن میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ایونکا ٹرمپ اور ایرک ٹرمپ شامل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تین جب کہ ان کی سابق اہلیہ ایوانا نے چار شادیاں کیں—فائل فوٹو: وائر امیجز
ڈونلڈ ٹرمپ نے تین جب کہ ان کی سابق اہلیہ ایوانا نے چار شادیاں کیں—فائل فوٹو: وائر امیجز

ایوانا ٹرمپ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے دوسری شادی کی تھی، وہ اس سے قبل بھی ایک شادی کر چکی تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق کے بعد بھی ایوانا ٹرمپ نے مزید دو شادیاں کیں، جن میں سے ان کی تیسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: شکست خوردہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جیل کی تلوار لٹکنے لگی

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق کے باوجود ایوانا ٹرمپ اب بھی ٹرمپ آرگنائیزیشن کی نائب صدر ہیں اور وہ کئی اہم کاروباری عہدوں پر براجمان ہیں۔

ان کے تمام بچے اگرچہ ان کے زیادہ قریب نہیں ہیں تاہم وہ ان سے ملتے رہتے ہیں۔

میلانیا ٹرمپ امریکی صدر کی تیسری اہلیہ ہیں، جن سے انہیں ایک جواں سالہ بیٹا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
میلانیا ٹرمپ امریکی صدر کی تیسری اہلیہ ہیں، جن سے انہیں ایک جواں سالہ بیٹا ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024