• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دسمبر میں انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز کے انعقاد کا فیصلہ

ایوارڈ شو رواں برس 26 دسمبر میں ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوگا—فائل فوٹو:انسٹاگرام
ایوارڈ شو رواں برس 26 دسمبر میں ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوگا—فائل فوٹو:انسٹاگرام

انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے) نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود اپنا چوتھا ایڈیشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئی پی پی اے کا پہلا شو 2017 میں لندن میں ہوا تھا اور اس کے بعد انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز باقاعدگی سے ہر سال منعقد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی پی پی اے ایوارڈز میں ہر سال فلم، میوزک، ٹی وی، فیشن اور اسپورٹس کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔

تاہم دنیا کو کورونا وائرس کی وبا درپیش ہونے کے باعث کئی بڑے انٹرنیشنل ایونٹس یا تو منسوخ ہوگئے یا ورچوئل منعقد ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز میں شوبز ستاروں کے جلوے

ان حالات میں آئی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اور بانی علی ملک نے کورونا وائرس کے باوجود ایوارڈز کے انعقاد کو ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے ایک سال بھی نہیں چھوڑا لہذا ہم نے ایک ایسا طریقہ لانے کا فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کرتے ہوئے شو منعقد کریں اور سال ایک مثبت نکتے پر ختم ہو۔

—فوٹو: امیجز
—فوٹو: امیجز

یہ ایوارڈ شو رواں برس 26 دسمبر میں ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوگا۔

علی ملک کے مطابق اکثر بڑے اسٹارز جو ماضی میں آئی پی پی اے سے وابستہ رہے ہیں، وہ رواں برس اس کا حصہ بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شو کے انعقاد کے لیے ایسا مقام منتخب کیا گیا ہے جہاں ڈھائی ہزار افراد کی گنجائش موجود ہے لیکن صرف 600 افراد کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب کہاں منعقد ہوگی؟

ماضی میں آئی پی پی اے ایوارڈز کی لوکیشن پر ٹکٹس فروخت کیے جاتے رہے ہیں تاہم استنبول میں ایسا نہیں ہوگا کیونکہ وہاں پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد موجود نہیں ہے۔

اس کے بجائے منتظمین نے ڈیسٹینیشن ویکیشن فارمیٹ تشکیل دیا ہے جس میں ایوارڈز شو دیکھنا شامل ہوگا۔

علی ملک کا کہنا تھا کہ وہ ان افراد کو ٹکٹس فروخت کریں گے جو چند روز کی چھٹیوں پر پاکستان سے استنبول جانا چاہتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نےکہا کہ استنبول جانے کے خواہشمند افراد ایک پیکج کی ادائیگی کریں گے جس میں کرایہ، شوبز شخصیات جہاں ٹھہری ہوں گی اسی ہوٹل کی رہائش اور ایوارڈز شو میں شرکت شامل ہوگی۔

علی ملک نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، یہ صحت کے ساتھ ساتھ کاروبار کے لیے منتظمین کے لیے خطرناک ہے جو وینیوز اور اس حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کاروباری لحاظ سے ہمارے لیے خطرہ مول لینا اہم ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024