• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

محموداللہ کورونا وائرس کا شکار ہو کر پی ایس ایل پلے آف سے باہر

شائع November 9, 2020
بنگلہ دیش کی ٹی20 ٹیم کے کپتان محموداللہ کو ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنا تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی
بنگلہ دیش کی ٹی20 ٹیم کے کپتان محموداللہ کو ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنا تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کی ٹی20 ٹیم کے کپتان محموداللہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے سبب وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف سے باہر ہو گئے ہیں۔

محموداللہ کو آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے ٹی20 ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں شرکت کرنا تھی جہاں مارچ کے وسط میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے سبب ایونٹ کو روک دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جس دن لگا کم بیک نہیں کر سکتا، کرکٹ چھوڑ دوں گا، جنید خان

بنگلہ دیش کی ٹی20 ٹیم کے کپتان کو ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنا تھی لیکن وہ کورونا کی وجہ سے اب ایسا نہیں کر سکیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محموداللہ نے کہا کہ میں کووڈ-19 کا مثبت ٹیسٹ آنے پر حیران ہوں، مجھے بخار یا دیگر کسی بھی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوئی بلکہ صرف نزلہ ہوا تھا، میں نے دوسری مرتبہ بھی ٹیسٹ کرایا اور وہ بھی مثبت آیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ اور ٹیسٹ اوپنر سیف حسن سمیت متعدد کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں اور جو بعد میں صحتیاب ہو گئے۔

ملتان سلطانز نے ابھی تک محموداللہ کے متبادل کے نام کا اعلان نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کئی ماہ بعد صحتیاب ہونے والے حسن علی محض 39 اوورز کراکے دوبارہ ’زخمی’

دوسری جانب پشاور زلمی نے بھی ٹیم میں آخری منٹ پر تبدیلی کرتے ہوئے لیام لیونگسٹن کی جگہ متبادل کا اعلان کردیا ہے جنہیں دورہ جنوبی افریقہ کے لیے انگلش اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، ان کی جگہ انگلش کھلاڑی ثاقب محمود لیں گے۔

ان دونوں کے علاوہ پلے آف میں پہنچنے والی دیگر دو ٹیمیں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز ہیں۔

بنگلہ دیش میں اب تک 4 لاکھ افراد وائرس کا شکار اور 6 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024