• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

پی پی پی انقلاب کی باتیں کررہی ہے اسی کے خلاف انقلاب آئے گا، مصطفیٰ کمال

شائع November 8, 2020
مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں جلسے سے خطاب کیا—فوٹو:ڈان نیوز
مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں جلسے سے خطاب کیا—فوٹو:ڈان نیوز

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) صوبے میں 12 سال سے حکومت میں ہے اور انقلاب کی باتیں کر رہی ہے لیکن انقلاب اسی کے خلاف آئے گا۔

کراچی کے باغ جناح میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان میں مایوسی ہے، 70 برسوں میں ایسا وقت کبھی نہیں آیا، اتنی مایوسی کبھی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے کہ قوم حکمرانوں سےبھی مایوس اور حکومت سے بھی مایوس ہے اور قوم ملک چلانے والوں سے ہر طرح سے مایوس ہیں، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ: پورا دن جلسہ گاہ میں کیا کچھ دیکھا

ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال پہلے اس ملک میں تبدیلی کے نام پر حکومت آئی لیکن ڈھائی سال گزرنے کے باوجود انہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ وہ الیکشن جیت گئے ہیں اور ملک کے حکمران بن گئے ہیں۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ وہ آج بھی انتخابی مہم کی طرح حکومت چلا رہے ہیں، حکمران صبح شام چور چور اور اپوزیشن حکومت گرانے میں لگی ہوئی ہے۔

‘کراچی سے کشمور تک مسائل پی پی پی کی وجہ ہیں’

جو 11 جماعتیں پاکستان بھر میں احتجاج کررہی ہیں انہوں نے فیصلہ کیا کہ یہاں کر جلسہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو اسی مقام پر پاکستان کی بڑی 11 جماعتیں آئیں اور سرکاری وسائل خرچ کیے اور جو جماعتیں آج بھی حکومت میں ہیں انہوں نے اپنے جوہر دکھائے اور اسی گراؤنڈ پر جلسہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نام پر جلسہ کیا اور کوئی بھی کراچی کا نہیں تھا، ملک بھر سے لوگوں کو بلایا گیا، ایک بات اور ایک لفظ ہے عوام اور اس کے مسائل پر نہیں بولا گیا، 4 گھنٹوں کی تقاریر میں سارے رہنماؤں کی باتوں میں ایک ہی مدعا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کو اتارو اور ہمیں حکمران بنا دو۔

مزید پڑھیں: نواز شریف نے اداروں اور کرداروں کے درمیان لکیر کھینچ دی، مریم نواز

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کون کہہ رہا ہے حکمران بنادو اور اپوزیشن ہونے کا ڈراما کر رہا ہے، وہ جو آج بھی حکمران ہے اور اس جلسے کی میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے کی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب اس کی قیادت کر رہے تھے، پی پی پی اس صوبے میں 12 برسوں سے حکمران جماعت ہے اور وہ اپوزیشن کے ساتھ تحریک چلا رہی ہے۔

سابق سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب آپ کی ساری تقریروں سے ایسا لگتا ہے کہ آج آپ کے پاس ایک کونسلر نہیں اور کبھی حکمران نہیں بنے۔

چیئرمین پی پی پی کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ یہ سب ڈرامے پورے پاکستان میں جلسوں میں کرتے رہتے لیکن آپ نے غلطی کردی اور کراچی میں آکر جھوٹ بولا ہے جس کا کراچی والے جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی حکومت 12 سال سے ہے، کراچی سے کشمور تک جو مسائل ہیں وہ تمھارے پیدا کردہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انقلاب برپا کرنے کی باتیں کررہی ہے لیکن تمھارے خلاف انقلاب آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ابھی تک کتے کے کاٹنے کا مسئلہ ہی حل نہیں کرسکی۔

سابق سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ مجھے چار سال کی نظامت میں 3 سو ارب روپے ملے، سگنل فری کوریڈور بنایا، 4 سو پارک بنائے، سمندر میں پانی کی لائن بچھا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی کو 10سال میں 6 ہزار 694 ارب روپے این ایف سی ایوارڈکی مد میں ملے ہیں لیکن یہ رقم عوام کے نام پر کھا گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مسئلے پر ایم کیو ایم پاکستان کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ تم نے صنعت کاروں کا بیڑا غرق کردیا، تم عوام کو گیس نہیں دیتے، بجلی نہیں دیتے، 12 سال میں شہریوں کو ایک قطرہ پانی نہیں دیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارا پانی ٹینکروں میں بھر کر ہمیں ہی بیچتے ہو، کراچی دنیا کا بدترین شہر ہوگیا ہےجہاں پانی اور سیوریج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 12 سال میں تم نے ایک بس نہیں دی اور اب کراچی کو بدترین ٹرانسپورٹ کا شہر قرار دیا گیا ہے، لاہور میں شان دار اورنج ٹرین چل رہی ہے، ہم پنجاب کے بھائیوں کی ترقی دیکھ کر خوش ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024