• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاکستان میں وبا پھر زور پکڑنے لگی، فعال کیسز 17 ہزار 804 تک جا پہنچے

شائع November 8, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک میں 519 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے—فائل فوٹو: اے پی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک میں 519 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے مختلف پابندیاں بھی عائد کردی گئی ہیں۔

ان پابندیوں میں 20 نومبر سے مختلف مقامات پر شادیوں کے انعقاد پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ ماسک نہ پہننے والوں کو 100 روپے جرمانہ کیا جائے گا اور 3 ماسک فراہم کیے جائیں گے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 189 ہے جس میں سے 3 لاکھ 18ہزار 417 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 968 ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک میں مزید 816 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 13 مریض دم توڑ گئے تاہم 519 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 804 ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد اسکولوں کی بندش سمیت بتدریج مختلف پابندیاں عائد کی گئی تھیں جس کا عروج پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا نفاذ تھا۔

تاہم معاشی توازن بگڑنے کے پیشِ نظر اپریل سے ہی مرحلہ وار کچھ معاشی شعبے کھولنے کا آغاز کردیا گیا تھا اور مئی میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے پیش نظر بڑی حد تک معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئی تھیں۔

پابندیوں میں نرمی کے باعث وائرس کے پھیلاؤ کے لیے سب سے خطرناک مہینہ جون ثابت ہوا تاہم جولائی سے ستمبر تک صورتحال بہتر ہوتی چلی گئی اور اکتوبر سے دوبارہ یومیہ رپورٹ ہونے والے کیسز میں معمولی اضافہ ہونا شروع ہوا جو نومبر میں مزید بڑھ گیا ہے۔

آج 8 نومبر کو ملک میں وبا کی مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

پنجاب

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 369 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 577 ہوگئی۔

صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 8 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 2 ہزار 407 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق دارالحکومت میں وبا کے مزید 255 کیسز کی تصدیق ہوئی اس طرح شہر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 21 ہزار 557 ہوگئی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں وائرس سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد یہاں جاں بحق مریضوں کی تعداد 238 ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز 40 ہزار 285 ہوگئے ہیں۔

تاہم مزید کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی اور صوبے میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1288 پر برقرار ہے۔

بلوچستان

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں وائرس نے مزید 14 افراد کو اپنا شکار بنایا جس سے مجموعی متاثرین 16 ہزار 41 ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 154 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر

سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 109 کیسز کا اضافہ ہوا اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 703 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وبا سے متاثرہ 2 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا سے مزید 15 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 4 ہزار 358 ہوگئی۔

وادی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث کسی کا انتقال نہیں ہوا اور مجموعی اموات کی تعداد 93 ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 519 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 417 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 343189

اموات: 6968

صحتیاب: 318417

فعال کیسز: 17804

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 49 ہزار 542 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 577 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 40 ہزار 397 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 55 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 21 ہزار 5557، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 358 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 703 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2679

پنجاب: 2407

خیبرپختونخوا: 1288

بلوچستان: 154

اسلام آباد: 238

آزاد کشمیر: 109

گلگت بلتستان: 93

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024