• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مرد ڈاکٹر نے خود سے شادی کرکے لوگوں کو حیران کردیا

شائع November 7, 2020
ڈاکٹر نے خواتین دوستوں کی موجودگی میں خود سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
ڈاکٹر نے خواتین دوستوں کی موجودگی میں خود سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ عام طور پر شادی مرد و خاتون کے درمیان ہی ہوتی ہے، تاہم جدید دور میں کئی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں، جن میں خواتین یا مرد حضرات نے جنس مخالف کے بجائے، جانوروں، درختوں اور یہاں تک اپنی ذات سے ہی شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ایسا ہی منفرد واقعا جنوبی امریکی ملک برازیل میں بھی پیش آیا، جہاں ایک مرد ڈاکٹر نے منگیتر کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد خود سے شادی کرکے لوگوں کو حیران کردیا۔

جی ہاں، برازیل کی ریاست باہیا کے 33 سالہ پلاسٹک سرجن نے خود سے شادی کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

ارجنٹائن کی شوبز ویب سائٹ سان رفائل کے مطابق ریاست باہیا کے 33 سالہ ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو نے گزشتہ ماہ کم از کم 40 مہمانوں کی موجودگی میں خود سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

ڈاکٹر نے مذہبی رسومات بھی ادا کیں—فوٹو: انسٹاگرام
ڈاکٹر نے مذہبی رسومات بھی ادا کیں—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو نے گزشتہ ماہ ایک خاتون سے منگنی کرلی تھی اور دنوں جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے تھے مگر کورونا لاک ڈائون کے دوران دونوں میں مختلف مسائل پر بحث کے دوران جھگڑا ہوگیا۔

دونوں کے درمیان بحث میں ہونے والا جھگڑا ان کے رشتے کے اختتام پر ختم ہوا اور خاتون نے رواں برس اگست میں ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو سے منگنی ختم کرکے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: حد سے زیادہ محبت کرنے پر اماراتی خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی

منگیتر کے چھوڑ کر جانے پر اگرچہ ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو ابتدائی دنوں میں پریشان رہے، تاہم بعد ازاں انہوں نے ایک نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود سے ہی شادی کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر کی شادی میں ان کی قریبی رشتہ دار خواتین نے بھی شرکت کی—فوٹو: انسٹاگرام
ڈاکٹر کی شادی میں ان کی قریبی رشتہ دار خواتین نے بھی شرکت کی—فوٹو: انسٹاگرام

ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو نے اپنے قریبی دوستوں، رشتہ داروں اور انتہائی رازدار کسٹمرز کو ریاست بہایا کے ایک جزیرے پر شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بلایا۔

مزید پڑھیں: شوہر کے نہ نہانے پر بیوی کا طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو کی شادی میں مرد حضرات سمیت کم از کم 2 درجن خواتین بھی شامل تھیں، جن میں سے کئی ان کی دوست بھی تھیں، تاہم انہوں نے کسی خاتون کو شادی کی پیش کش کرنے کے بجائے خود اپنی ذات سے شادی کر ڈالی۔

ڈاکٹر ڈیاگو نے اپنی مذہبی و ثقافتی روایات کے مطابق شادی کی تمام رسومات ادا کیں اور شادی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں وائرل ہوگئیں۔

مرد ڈاکٹر کی جانب سے خود سے شادی کرنے کے فیصلے پر دنیا بھر کے لوگ تعجب کا اظہار کر رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024